سال2023 کے دوران سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی میمز کونسی رہیں؟

اتوار 31 دسمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

حالات چاہے جیسے بھی ہوں پاکستانی میمرز کا کوئی ثانی نہیں، دکھ بھرے سال میں میمرز نے پاکستانی عوام کو خوب قہقہے لگوائے۔ سال 2023 کے دوران  ایک طرف پاکستان کے حالات بے چینی کا شکار رہے وہیں سوشل میڈیا پر مزاح سے بھرپور ’میمز‘  بھی گردش کرتی رہیں جو کافی وائرل ہوئیں۔

سال 2023 کے دوران سب سے زیادہ وائرل ہونے والی میم ’موئے موئے‘ تھی جو وائرل ٹرینڈ سربیا کی دھن تھی جس نے سوشل میڈیا پر ایک طوفان برپا کررکھا تھا۔کئی نامور شخصیات بھی اس وائرل ٹرینڈ کا حصہ بنیں۔

جسٹ لوکنگ لائک آ واؤ

 2023 میں بھارتی خاتون کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی جہاں وہ ایک ملبوسات کے اسٹور میں کھڑی ہیں اور کپڑوں کی تعریف کرتے ہوئے کہتی ہیں کہ ’سو بیوٹی فل، سو ایلی گینٹ، جسٹ لوکنگ لائک آ واؤ‘۔

یہ ویڈیو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہو گئی، اور بھارتی یوٹیوبر و موسیقار یش راج مکھاٹے سمیت بولی اسٹار اروشی روٹیلا اور دپیکا پڈوکون بھی ٹرینڈ میں شامل ہوئیں۔

’آئیں‘

اس میم کا آغاز بھارتی ’ریاست بہار‘ سے تعلق رکھنے والے آدتیہ کمار نامی چھٹی جماعت کے طالب علم کے انٹرویو سے ہوا۔

جب رپورٹر نے آدتیہ کمار سے ان کے پسندیدہ ’سبجیکٹ‘ کے بارے میں پوچھا، تو اس نے ’آئیں‘ سے جواب دیا۔

جب رپورٹر نے سوال دہرایا تو آدتیہ نے جواب دیا ’بینگن‘۔ اور اس طرح یہ میم مشہور ہوگئی۔

’پروگرام تو وڑ گیا‘

نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں ن لیگی رہنما افنان اللہ خان اور پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت کے درمیان لڑائی ہوئی جس  کے بعد صحافی ان سے پوچھتا ہے کہ ’اس کے بعد پروگرام جاری رہا؟‘، جس کے جواب میں شیر افضل اللہ مروت کہتے ہیں کہ ’نہیں پروگرام کدھر جاری رہا پروگرام تو وڑ گیا‘۔

اینجیلو میتھوز کا ٹائمڈ آؤٹ

رواں برس ہونے والے ایشیا کپ کے دوران بنگلہ دیش کے خلاف میچ میں سری لنکا کے کھلاڑی اینجیلو میتھیوز کو امپائر نے پچ پر تاخیر سے پہنچنے کی وجہ سے ٹائمڈ آؤٹ قرار دیا۔ اس کے بعد میمز کا ایسا سلسلہ شروع ہوا کہ پاکستان کی ٹریفک پولیس نے ہیلمٹ کی آگاہی کے لیے مہم میں بھی استعمال کیا۔

’نورین رو رہی ہے‘

پاکستان میں دسمبر کے آخری عشرے میں  سوشل میڈیا پر میم ’نورین رو رہی ہے‘، بھی خوب وائرل ہوئی۔ میمرز نے نورین کے نام کا اتنا استعمال کیا کہ میمز بننے لگ گئیں اور لوگ نورین رو رہی ہے کہ اپنی سیاسی مہم کے لیے بھی استعمال کرے لگے۔

یہ میم نجی ٹی وی کے ایک ٹاک شوسے آئی جس میں کی جانے والی بحث پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی انتخابات کے گرد گھومتی رہی۔

پروگرام میں موجود سینیئر صحافی حسن ایوب نے کہا کہ پی ٹی آئی میں نئے آنے والوں کی مقبولیت میں اضافہ ہوا جبکہ پرانے کارکنوں کو پیچھے دھکیل دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ 2020 میں پی ٹی آئی میں شامل ہونے والے بیرسٹر گوہر چیئرمین بنے جبکہ پرانی کارکن نورین فاروق خان پیچھے رہ گئیں۔ اب ’نورین اب رو رہی ہے‘۔

جب ان سے پوچھا گیا کہ نورین کون ہیں تو انہوں نے جواب دیا کہ ’نورین فاروق خان‘۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp