ملک بھر میں سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہوگا، محکمہ موسمیات

اتوار 31 دسمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

31 دسمبر ٹھنڈا ٹھار۔ شمالی علاقہ جات میں یخ بستہ ہواؤں کا راج۔ بالائی علاقوں میں خون جما دینے والی سردی۔ مری اور گلیات میں بھی ٹھنڈ برقرار۔ پنجاب اور خیبرپختونخوا دھند کی لپیٹ میں۔ اسکردو کا درجہ حرارت منفی7 تک گر گیا۔ محکمہ موسمیات نے مزید سرد موسم کی پیشگوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ سال 2023 کا آخری روز اور ملک بھر میں کڑاکے کی سردی جاری ہے۔ گلگت بلتستان اور کشمیر کے بالائی علاقوں میں شدید سردی سے لوگ گھروں تک محصور ہوکر رہ گئے ہیں۔ مری اور گلیات میں سرد ہوائیں چلنے سے موسم مزید ٹھنڈا ٹھار ہوگیا ہے۔

اسلام آباد،کوئٹہ اور پشاور سمیت بیشتر اضلاع میں سردی کی شدت بڑھ گئی ہے۔ پنجاب، خیبر پختونخوا اور بالائی سندھ کے بیشتر میدانی علاقوں میں شدید دھند چھائی ہوئی ہے۔ بلوچستان کے شمالی اضلاع میں موسم شدید سرد اور مغربی اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔

محکمہ موسمیات کا مزید کہنا تھا کہ اسکردو کا درجہ حرارت منفی 7، گلگت منفی 5، چترال منفی 3 اور استور کا درجہ حرارت منفی 2 تک گر چکا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

’ایپسٹین نے اپنے گھناؤنے راز مجھے بتائے‘ متاثرہ خاتون کے چونکا دینے والے انکشافات

جیفری ایپسٹین کو خفیہ دستاویزات دینے کا الزام، سابق پرنس اینڈریو کی ’زیرِ تفتیش‘ رہائی

نامور فلم ساز گھر میں مردہ پائے گئے، لاش کئی روز تک پڑی رہنے کا انکشاف

مجھے سب ہے یاد ذرا ذرا

’عوام کو خشک روٹیاں دکھا کر پچھلے گیٹ سے کھانے منگواتے رہے‘، دھرنے کے دنوں کی منفرد ویڈیو وائرل

ویڈیو

ٹوڈے بائٹس رمضان فیسٹیول، ریاض میں افطار کے لیے فیملیز کی پسندیدہ منزل

پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کے لیے واقعی سنجیدہ ہے؟

وزیرستان کی کم عمر کرکٹر آئینہ جو محنت کی پچ پر کامیابی کی اننگز کھیلنا چاہتی ہیں

کالم / تجزیہ

مجھے سب ہے یاد ذرا ذرا

عماد وسیم کی دوسری شادی پر ہنگامہ کیوں؟

بنگلہ دیشی الیکشن، اور سونے کی درست ترتیب