سندھ رینجرز نے پولیس کے ساتھ مل کر سال 2023 کے دوران دہشت گردی، ٹارگٹ کلنگ، اغوا برائے تاوان اور بھتہ خوری کے خلاف مشترکہ 163 آپریشنز کیے، کارروائیوں میں197 ہائی پروفائل ملزمان گرفتار کیے گئے۔ جن کا تعلق کالعدم ٹی ٹی پی، کالعدم بی ایل اے، بی ایس این، لشکر جھنگوی سے تھا۔
ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق گرفتار کیے جانے والے ملزمان میں آئی ایس آئی ایس، ایم کیو ایم (لندن) اور لیاری گینگ وارکے دہشت گرد شامل تھے، دہشت گردی کے خلاف 109 آپریشن میں 151 دہشت گرد گرفتار کیے گئے، ٹارگٹ کلنگ کے خلاف 19 آپریشنز میں 11 ٹارگٹ کلرز کو گرفتار کیا گیا۔
ترجمان کے مطابق بھتہ خوری کے خلاف 32 آپریشن میں کالعدم تنظیموں کے 30 بھتہ خور گرفتار ہوئے، اغوا برائے تاوان کے خلاف 3 آپریشن میں 5 اغوا کار گرفتار کیے گئے، جبکہ مختلف کارروائیوں میں 34 ہتھیار اور مختلف اقسام کے 235 ایمونیشن برآمد کیے گئے۔
مزید پڑھیں
’ڈکیتی، اسٹریٹ کرائم، منشیات فروشی اورجرائم پیشہ افراد کیخلاف 708 آپریشنز میں 2 ہزار292 ملزمان گرفتار کیے گئے، ڈکیتیوں کے خلاف کارروائی میں 135 آپریشن کے دوران 524 ڈکیت گرفتار کیے گئے، منشیات فروشی کے خلاف 96 آپریشن میں 474 منشیات فروشوں کو گرفتار کیا گیا۔‘
ترجمان رینجرز نے بتایا کہ جرائم پیشہ افراد کے خلاف 477 آپریشنز میں 1294 ملزمان گرفتارکیے گئے، مختلف کارروائیوں میں 79 ہائی پروفائل ڈکیت، منشیات فروش اور جرائم پیشہ ملزمان کو گرفتار کیا گیا، اس دوران مختلف اقسام کے 660 ہتھیار 5502 ایمونیشن برآمد کی گئیں۔
’کراچی اور اندرون سندھ میں 1لاکھ 68 ہزار552 کلو گرام منشیات برآمد کی گئی، غیر قانونی ذخیرہ اندوزوں کے خلاف 27 آپریشنز میں 3.33 بلین مالیت کی اشیاء برآمد کی گئیں، کارروائی میں چینی، سگریٹ، کپڑا، کنفکشنیری آئٹم، ایرانی کمبل اور مختلف اشیائے خورونوش برآمد کی گئیں۔‘
’اسمگلنگ کے خلاف 160 کارروائیوں میں 3لاکھ 73 ہزار 211 لیٹر ایرانی تیل برآمد کیا گیا، غیر قانونی مقیم افراد کے آپریشن4437 افراد گرفتار کیے گئے، گرفتار 1329 افراد کو بلوچستان حکومت کے حوالے کیا گیا، جبکہ 42ہزار708 افراد کو بلوچستان حکومت کی مدد سے واپس اپنے ملک روانہ کیا گیا۔‘
ترجمان کے مطابق کچے میں ڈاکوؤں کے خلاف 34 آپریشن میں 132 ملزمان گرفتار ہوئے، گرفتار ڈاکوؤں سے مختلف اقسام کے 78 ہتھیار اور 4580 ایمونیشن برآمد کی گئیں، پانی چوری کے خلاف 99 آپریشنز میں 209غیر قانونی ہائیڈرنٹس برآمد کیے گئے جبکہ کارروائی میں 177 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔