کیا پنجاب میں مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کے درمیان اتحاد ہونے جا رہا ہے؟

اتوار 31 دسمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کے سینیئر رہنما سیّد خورشید شاہ نے کہا ہے کہ الیکشن میں دباؤ کی سیاست نہیں ہونی چاہیے، پی ٹی آئی کو بھی لیول پلیئنگ فیلڈ دی جائے۔

نجی ٹی وی میں پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ نوازشریف کا احترام ہے، اگر پنجاب میں ن لیگ کو ہماری اور ہمیں ان کی ضرورت پڑی تو ضرور اتحاد ہو سکتا ہے۔ سیاست میں کچھ بھی حرف آخر نہیں، مخالف بھی دوست بن سکتا ہے۔

انہوں نے کہاکہ ہم 15 سال مسلم لیگ ن کے ساتھ چلے ہیں، ہماری طرف سے تو کوئی ایسی بات نہیں ہوئی مگر مسلم لیگ ن نے کہیں نا کہیں ہمیں ضرور ہٹ کیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ نگراں حکومت بنتے وقت ہم سے مشاورت نہیں کی گئی، مسلم لیگ ن نے نگراں سیٹ اپ میں اپنے لوگ شامل کروا لیے ہیں۔

خورشید شاہ نے کہاکہ پی ٹی آئی رہنماؤں کے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے پیچھے کوئی نا کوئی وجہ ضرور ہوگی۔ اگر یہ سیاسی بنیادوں پر ہوا ہے تو ایسا نہیں ہونا چاہیے۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ ہم سمجھتے ہیں کہ مسلم لیگ ن کی سوچ بھی ایم کیو ایم جیسی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp