افواج پاکستان اور عوام ایک ہیں، اس جذبے کو شکست نہیں دی جا سکتی، آرمی چیف

اتوار 31 دسمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سیّد عاصم منیر نے کہا ہے کہ افواج پاکستان اور عوام ایک ہیں، کوئی بھی اس جذبے کو شکست نہیں دے سکتا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پاک فوج کی جانب سے قوم کو نئے سال کی مبارکباد دی گئی ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل سیّد عاصم منیر نے کہا ہے کہ افواج پاکستان ملکی سلامتی اور ترقی میں کوئی کسر نہیں چھوڑے گی۔

آئی ایس پی آر نے کہاکہ سال 2023 ایک مشکل اور اہم سال تھا جو اختتام پذیر ہو گیا۔ آنے والا سال 2024 پاکستان کے لیے اندرونی اور بیرونی دونوں اعتبار سے اہم ہے۔

ترجمان نے کہاکہ وزیراعظم کی ہدایت پر ہم فلسطین اور مقبوضہ کشمیر کے عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔ آئندہ آنے والی نسلوں کا روشن مستقبل ہمارا منتظر ہے۔ امید ہے نیا سال فلسطینیوں اور کشمیریوں کے مسائل میں کمی کا سبب بنے گا۔

آئی ایس پی آر نے کہاکہ پاکستان کی سرزمین بے پناہ قدرتی نعمتوں اور مواقع کی حامل ہے، بلاشبہ قوم ہمارے آباؤ اجداد کے خوابوں کے مطابق سرخرو ہوگی۔ آنے والی نسلوں کا مستقبل روشن ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp