آرمی چیف کا پاکستان آرڈیننس فیکٹریز واہ کادورہ: خودانحصاری اور جدید ٹیکنالوجی کے فروغ کا عزم

منگل 16 جنوری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سیّد عاصم منیر نے کہا ہے کہ خود انحصاری اور جدید ٹیکنالوجی کے فروغ کے لیے اقدامات کرتے رہیں گے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے پاکستان آرڈیننس فیکٹریز واہ کا دورہ کیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کو پی او ایف کی پیداواری صلاحیتوں، پاکستان کی مسلح افواج کی دفاعی ضروریات کو پورا کرنے میں اس کے تعاون اور برآمدی صلاحیت کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔

آرمی چیف عاصم منیر نے پی او ایف مصنوعات کی وسیع رینج کا مشاہدہ کیا جس میں ٹیسٹ اور ٹرائلز کے تحت مقامی طور پر ڈیزائن اور تیار کردہ نئے ہتھیار اور بارود شامل تھے۔

آرمی چیف نے پاکستان آرڈیننس فیکٹریز کو اہم دفاعی صنعت بناکر ملک کی سلامتی اور معیشت میں بہترین کردار پر پی ایف افسران اور عملے کے کردار کو سراہا۔

انہوں نے کہاکہ مقامی صنعتوں کے فروغ اور خودانحصاری سے قومی ترقی کا راستہ متعین ہوتا ہے۔ ہم خود انحصاری اور جدید ترین ٹیکنالوجی کے لیے کام جاری رکھیں گے۔

قبل ازیں چیئرمین پی او ایف واہ نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا آمد پر استقبال کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ٹرمپ کا ایران سے ڈیل کے لیے خفیہ رابطہ، پاسداران انقلاب کو براہِ راست پیغام پہنچایا گیا، فوکس نیوز کا دعویٰ

معروف دوا صرف ایک بیماری تک محدود نہیں، تحقیق میں حیران کن طبی فائدہ سامنے آگیا

نئے انتظامی یونٹس وقت کی ضرورت، ہم مطالبہ نہیں بلکہ تجویز کی حمایت کر رہے ہیں، مصطفیٰ کمال

پیٹرولیم لیوی کے خلاف جماعت اسلامی کے کراچی، لاہور اور پشاور میں دھرنے

آزاد کشمیر کی مخصوص نشستوں پر پولنگ 24 اگست کو، امیدواروں کے نام بھی سامنے آگئے

ویڈیو

نئے انتظامی یونٹس سے گورننس بہتر ہوسکتی ہے، ایس ڈی پی آئی کے قومی مباحثے میں ماہرین کی رائے

اسلام ماخا چیف کی ’یو ایف سی‘ فائٹ میں مسلسل 17 ویں فتح، نیا عالمی ریکارڈ بھی قائم کردیا

ایران کا ہرمز کھولنے سے قبل امریکا سے معاہدے کی پاسداری کا مطالبہ، خطے میں کشیدگی بڑھ گئی

کالم / تجزیہ

انکار کا اعزاز

چربیلی آگ پر چل کر سچائی ثابت کرنا

مایوس ہونے سے پہلے یہ حساب کتاب بھی کر لیں