جسمانی ورزش دماغ کے سائز اور صلاحیت میں کتنا اضافہ کرتی ہے، نئی تحقیق سامنے آ گئی

پیر 1 جنوری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سائنس دانوں نے ایک نئی تحقیق میں کہا ہے کہ ہفتے میں 3 بار 10 منٹ کی جسمانی ورزش آپ کے دماغ کے حجم کو بڑھانے کے لیے کافی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ صرف 4 ہزار قدم اٹھانے سے دماغی صحت پر مثبت اثرات مرتب ہوسکتے ہیں۔

کینیڈا اور امریکا کے سائنس دانوں نے 10 ہزار سے زیادہ افراد کے دماغ کے ایم آر آئی اسکین کی جانچ پڑتال کے بعد دریافت کیا کہ باقاعدگی سے ورزش کرنے والوں کے دماغ بڑے ہوتے ہیں۔

برطانوی خبر رساں ادارے میں شائع ہونے والی ایک رپورٹ کے مطابق اس تحقیق سے خاص طور پر ان شعبوں میں دیکھا گیا ہے جسمانی ورزش سے معلومات اور میموری پروسیسنگ میں اضافہ، حسی ادراک میں بہتری، پٹھوں کے کنٹرول اور فیصلہ سازی میں اضافہ ہوتا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ صرف 4 ہزار قدم چلنے سے دماغی صحت پر مثبت اثرات مرتب ہونا شروع ہو جاتے ہیں۔ جسمانی ورزش کی ان اقسام میں دوڑنا، چلنا اور کھیل کود شامل ہیں۔

تحقیق کے سربراہ ڈاکٹر سائرس راجی کا کہنا تھا کہ ‘ہماری تحقیق پہلے کے مطالعات کی حمایت کرتی ہے جن سے ظاہر ہوتا ہے کہ جسمانی طور پر متحرک رہنا آپ کے دماغ کے لیے اچھا ہے۔

ورزش نہ صرف ڈیمنشیا کے خطرے کو کم کرتی ہے بلکہ دماغ کے سائز کو برقرار رکھنے میں بھی مدد کرتی ہے، جو عمر بڑھنے کے ساتھ بہت اہم کردار ادا کرتا رہتا ہے۔

ہفتے میں تقریباً 2 سے 3 دن ورزش اور دماغ کے حجم پر اثرات کے درمیان تعلق کا پتہ لگانے کے لئےسائنسدانوں نے 10،000 سے زیادہ شرکاء کو 2 گروپوں میں تقسیم کیا، ایک گروپ جو ورزش کرتا تھا اور ایک گروپ جو نہیں کرتا تھا۔

ورزش کرنے والے گروپ نے ہفتے میں اوسطاً 2 سے 3 دن کام کیا ، جبکہ دوسرے جسے غیر ورزش گروپ سمجھا جاتا تھا اس نے کوئی کام نہیں کیا۔

مطالعے کے تقریباً 3 چوتھائی شرکاء روزانہ اوسطاً کم از کم 10 منٹ کے لیے ہر ہفتے 4 بار اعتدال پسندی  سے بھرپور جسمانی سرگرمی جیسے سائیکل چلانا، تیراکی اور چہل قدمی میں مشغول رہے۔ پھر دیکھا گیا کہ ایک شخص جتنی زیادہ ورزش کرتا ہے، اس کے دماغ کا حجم ایم آر آئی اسکین میں اتنا ہی بڑا ظاہر ہوا۔

پیسیفک نیورو سائنس انسٹی ٹیوٹ کے برین ہیلتھ سینٹر کے ڈائریکٹر ڈاکٹر ڈیوڈ میرل کا کہنا ہے کہ ‘ہم نے تحقیق میں پایا کہ معتدل سطح کی جسمانی ورزش، جیسے ایک دن میں 4 ہزار سے کم قدم اٹھانا دماغی صحت پر مثبت اثرات مرتب کر سکتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp