سابق گورنر پنجاب کے بیٹے خرم لطیف کھوسہ کو گرفتار کرلیا گیا

پیر 1 جنوری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سابق گورنر پنجاب لطیف کھوسہ کے بیٹے خرم لطیف کھوسہ کو گرفتارکرلیا گیا۔ خرم کھوسہ کو تھانہ مزنگ لاہور میں درج شدہ ایف آئی آر میں گرفتار کیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اور سینیئر وکیل سردار لطیف کھوسہ کا کہنا ہے کہ ان کا بیٹا گزشتہ روز 4بجے سے لاپتہ تھا۔ اب پتہ چلا ہے کہ تھانہ مزنگ میں انہیں گرفتار کر لیا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ خرم لطیف کھوسہ کو ہائیکورٹ کے قریب آفس سے گرفتار کیا گیا، پی ٹی آئی سے تعلق کی وجہ سے خرم لطیف کھوسہ کو انتقامی کارروائی کے تحت جھوٹے مقدمے میں گرفتار کیا گیا ہے۔

دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ خرم لطیف کے خلاف تھانا مزنگ میں سب انسپکٹر کی مدعیت میں مقدمہ درج ہے۔ ایف آئی آر میں خرم لطیف کھوسہ پر کار سرکار مداخلت، پولیس یونیفارم پھاڑنے، سرکاری فائلیں   چھیننے سمیت متعدد دیگر الزامات عائد کیے گئے ہیں۔

پولیس کے مطابق ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ خرم لطیف کھوسہ نے 15 سے 20 وکلا کے ہمراہ پولیس اہلکاروں کو زدو کوب کیا، سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے ہوئے پولیس اہلکاروں پر حملہ آور بھی ہوئے۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں سابق گورنر پنجاب اور سینیئر وکیل سردار لطیف کھوسہ پاکستان پیپلز پارٹی سے برسوں پرانا تعلق ختم کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہوگئے تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

آبنائے ہرمز کھولنے کے لیے برطانیہ کا بڑا اقدام، 35 ممالک کا اجلاس طلب

شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 8 خوارج ہلاک

سپریم کورٹ کا مطیع اللہ جان کے مقدمے میں اہم حکم، ٹرائل کورٹ کو فردِ جرم عائد کرنے سے روک دیا

ایران پر حملے جاری رکھنے کے اعلان کے بعد اسٹاک مارکیٹ مندی کی نذر

وزیراعلیٰ مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس، صوبے میں مفت علاج اور صحت کے 4 بڑے منصوبوں کا جائزہ

ویڈیو

سعودی عرب سے ترسیلات اور حجاز مقدس سے متعلق شہریوں کے خیالات

حج اور عمرہ کی یادیں جو آنکھوں کو نم کر دیں

پیغام پاکستان بیانیہ، محراب و منبر کی اصلاح اور عدالتی انصاف شدت پسندی ختم کر سکتا ہے: علّامہ عارف الواحدی

کالم / تجزیہ

’میں نے کہا تھا ناں کہ پھنس جائیں گے؟‘

ہز ماسٹرز وائس

ایران یا سعودی عرب: پاکستان کو مشکل فیصلہ کرنا پڑ سکتا ہے؟