الیکشن 2024: قومی و صوبائی اسمبلیوں کے لیے کتنے کاغذات نامزدگی منظور اور کتنے مسترد ہوئے؟

پیر 1 جنوری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان بھر سے قومی اور صوبائی اسمبلیوں کی کتنی نشستوں پر کاغذات نامزدگی منظور یا مسترد ہوئے، اس حوالے سے الیکشن کمیشن آف پاکستان نے تفصیلات جاری کردی ہیں۔

الیکشن کمیشن کے مطابق، قومی اور صوبائی اسمبلیوں کی نشستوں کے لیے کل 25951 امیدواروں (24698 مرد اور 1253 خواتین نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔

قومی اسمبلی

قومی اسمبلی کے لیے پاکستان بھر سے کل 7473 امیدواران نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے گئے جن میں 7028 مرد اور 445 خواتین شامل ہیں۔

قومی اسمبلی کے لیے پنجاب سے کل 3621 امیدواروں (3367 مرد اور 254 خواتین) نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے، سندھ سے کل 1681 امیدواروں (1574 مرد اور 107 خواتین) نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے، خیبرپختونخوا سے کل 1331 امیدواروں (1293 مرد اور 38 خواتین) نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے، بلوچستان سے کل 631 امیدواروں (612 مرد اور 19 خواتین) نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے جبکہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سے کل 209 امیدواروں (182 مرد اور 27 خواتین) نے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔

کتنے کاغذات نامزدگی منظور ہوئے؟

الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کی نشستوں کے لیے کل 6449 امیدواروں (6094 مرد اور 355 خواتین) کے کاغذات نامزدگی منظور کیے۔ پنجاب سے کل 3100 امیدواروں (2912 مرد اور 188 خواتین) کے کاغذات نامزدگی منظور ہوئے، سندھ سے کل 1515 امیدواروں (1419 مرد اور 96 خواتین) کے کاغذات نامزدگی منظور ہوئے ، خیبرپختونخوا سے کل 1179 امیدواروں (1144 مرد اور 35 خواتین) کے کاغذات نامزدگی منظور ہوئے، بلوچستان سے کل 539 امیدواروں (521 مرد اور 18 خواتین) کے کاغذات نامزدگی منظور ہوئے جبکہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سے کل 116 امیدواروں (98 مرد اور 18 خواتین) کے کاغذات نامزدگی منظور ہوئے۔

کتنے کاغذات نامزدگی مسترد ہوئے؟

ریٹرننگ آفیسرز کی جانب سے قومی اسمبلی کی نشستوں کے لیے کل 1024 امیدواروں (934 مرد اور 90 خواتین) کے کاغذات نامزدگی مسترد کیے گئے۔ پنجاب سے کل 521 امیدواروں (455 مرد اور 66 خواتین) کے کاغذات نامزدگی مسترد ہوئے، سندھ سے کل 166 امیدواروں (155 مرد اور 11 خواتین) کے کاغذات نامزدگی مسترد ہوئے ، خیبرپختونخوا سے کل 152 امیدواروں (149 مرد اور 3 خواتین) کے کاغذات نامزدگی مسترد ہوئے، بلوچستان سے کل 92 امیدواروں (91 مرد اور 1 خاتون) کے کاغذات نامزدگی مسترد ہوئے جبکہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سے کل 93 امیدواروں (84 مرد اور 9 خواتین) کے کاغذات نامزدگی مسترد ہوئے۔

صوبائی اسمبلیاں

الیکشن کمیشن کے مطابق، صوبائی اسمبلیوں کے لیے پاکستان بھر سے کل 18478 امیدواران نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے جن میں 17670 مرد اور 808 خواتین شامل ہیں۔

کتنے کاغذات نامزدگی جمع کرائے گئے؟

پنجاب اسمبلی کے لیے کل 8935 امیدواروں (8496 مرد اور 439 خواتین) نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے، سندھ سے کل 4294 امیدواروں (4088 مرد اور 206 خواتین) نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے، خیبرپختونخوا سے کل 3461 امیدواروں (3344 مرد اور 117 خواتین) نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے اور بلوچستان سے کل 1788 امیدواروں (1742 مرد اور 46 خواتین) نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔

کتنے کاغذات نامزدگی منظور ہوئے؟

الیکشن کمیشن نے صوبائی اسمبلیوں کی نشستوں کے لیے کل 16262 امیدواروں (15590 مرد اور 672 خواتین) کے کاغذات نامزدگی منظور کیے۔ پنجاب سے کل 7992 امیدواروں (7630 مرد اور 362 خواتین) کے کاغذات نامزدگی منظور ہوئے، سندھ سے کل 3774 امیدواروں (3604 مرد اور 170 خواتین) کے کاغذات نامزدگی منظور ہوئے ، خیبرپختونخوا سے کل 3094 امیدواروں (2993 مرد اور 101 خواتین) کے کاغذات نامزدگی منظور ہوئے، بلوچستان سے کل 1402 امیدواروں (1363 مرد اور 39 خواتین) کے کاغذات نامزدگی منظور ہوئے۔

کتنے کاغذات نامزدگی مسترد ہوئے؟

صوبائی اسمبلیوں کی نشستوں کے لیے کل 2216 امیدواروں (2081 مرد اور 135 خواتین) کے کاغذات نامزدگی مسترد کیے گئے۔ پنجاب سے کل 943 امیدواروں (866 مرد اور 77 خواتین) کے کاغذات نامزدگی مسترد ہوئے، سندھ سے کل 520 امیدواروں (484 مرد اور 36 خواتین) کے کاغذات نامزدگی مسترد ہوئے ، خیبرپختونخوا سے کل 367 امیدواروں (352 مرد اور 15 خواتین) کے کاغذات نامزدگی مسترد ہوئے اور بلوچستان سے کل 386 امیدواروں (379 مرد اور 7 خواتین) کے کاغذات نامزدگی مسترد ہوئے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp