’پٹھان‘ نے کمائی میں ’باہو بلی2‘ کو بھی پیچھے چھوڑ دیا

پیر 6 مارچ 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

فلم ’ پٹھان ‘ بھارت میں سب سے زیادہ کمائی کرنے والی ہندی فلم کے طور پر اُبھر کر سامنے آئی ہے، جس نے بالی ووڈ کی سب سے بڑی فلم باہو بلی: 2’دی کنکلوژن‘(ہندی) کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

2017میں فلم باہو بلی: 2کے ہندی ورژن نے بھارت بھر سے 510.99کروڑروپے کمائے تھے لیکن فلم ’ پٹھان ‘ نے صرف 38 دنوں میں 511.65کروڑ روپے کما کر ریکارڈ توڑدیا ہے ، اب وہ انڈیا کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم بن گئی ہے۔

باہو بلی:2کے پروڈیوسر ’ شوبو یار لگڈا ‘ نے اپنے ٹویٹ میں فلم ’ پٹھان ‘ کی پوری ٹیم کو باہو بلی:2کا باکس آفس پر ریکارڈ توڑنے پرمبارک باد دی اور کہا ’ ریکارڈ توڑنے کے لئے ہی بنائے جاتے ہیں اور مجھے خوشی ہے کہ یہ ریکارڈ کسی اور نے نہیں بلکہ شاہ رخ خان نے توڑا ہے‘۔

واضح رہے کہ سدھارتھ آنند کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’ پٹھان ‘ میں دیپیکا پڈوکون ، جان ابراہم ، آشوتوش رانا اور ڈمپل کپاڈیہ نے اداکاری کی ہے۔

اس فلم میں روبینہ محسن ( دپیکا پڈوکون ) پاکستان کی خفیہ ایجنسی ’’ آئی ایس آئی‘‘ کی ایجنٹ جبکہ پٹھان ( شاہ رخ خان ) بھارت کی خفیہ ایجنسی’’را‘‘ کے ایجنٹ کے کردار ادا کرتے ہیں اور ( جان ابراہم ) ’’ را ‘‘ کے سابق ایجنٹ کا کردار نبھاتے ہیں۔

فلم پٹھان کی کہانی ایک ایسے ایجنٹ کے گرد گھومتی ہے جو ایسے گینگ کے لیڈر سے جنگ کرتا ہے جو اس کے ملک کو تباہ کرنے کی کوشش کر رہا ہوتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک، پہاڑی علاقوں میں شدید سردی کا امکان

سعودی عرب 2034 میں ’سب سے دلچسپ ورلڈ کپ‘ منعقد کرنے کے لیے پرعزم

جی-7 ممالک کا روس پر دباؤ بڑھانے اور ٹرمپ کے غزہ امن منصوبے کی حمایت کا اعلان

موٹروے ایم-5 پر غنودگی کے دوران بس ڈرائیور پکڑا گیا، موٹروے پولیس کی بروقت کارروائی

ٹرمپ کی H-1B ویزا حمایت پر اپنی ہی جماعت میں مخالفت کی لہر

ویڈیو

ورلڈ کلچر فیسٹیول میں فلسطین، امریکا اور فرانس سمیت کن ممالک کے مشہور فنکار شریک ہیں؟

بلاول بھٹو کی قومی اسمبلی میں گھن گرج، کس کے لیے کیا پیغام تھا؟

27 ویں ترمیم پر ووٹنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، بیرسٹر گوہر

کالم / تجزیہ

کیا عدلیہ کو بھی تاحیات استثنی حاصل ہے؟

تبدیل ہوتا سیکیورٹی ڈومین آئینی ترمیم کی وجہ؟

آنے والے زمانوں کے قائد ملت اسلامیہ