اسمگلنگ کی روک تھام میں غفلت پر وزیراعظم کا چاغی انتظامی مشنری تبدیل کرنے کا حکم

پیر 1 جنوری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کے ٹریکنگ کے نظام کو فول پروف بنانے اور انٹیگریٹڈ ٹریڈ مینجمنٹ سسٹم کے لیے فوری حکمت عملی وضع کرنے اور غفلت برتنے پر چاغی انتظامی مشنری تبدیل کرنے کا حکم دے دیا۔

پیر کو نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی زیر صدارت افغان ٹرانزٹ ٹریڈ اور انسداد سمگلنگ کے حوالے سے ایک اہم جائزہ اجلاس یہاں منعقد ہوا جس میں وزیراعظم کو متعلقہ حکام کی جانب سے انسداد اسمگلنگ کے حوالے سے اقدامات پر بریفنگ دی گئی۔

اجلاس کے شرکا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے پاکستان کی معاشی مشکلات کی ایک بڑی وجہ اسمگلنگ اور اشیا کی غیر قانونی نقل و حمل کو قرار دیتے ہوئے اسمگلنگ کی روک تھام کے حوالے سے غفلت برتنے پر چیف سیکریٹری بلوچستان کو ضلع چاغی کی تمام انتظامی مشینری تبدیل کرنے کی بھی ہدایت کی۔

وزیراعظم نے ہدایت کی کہ افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کے حوالے سے ٹریکنگ کے نظام کو بہتر اور فول پروف بنانے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں۔ انہوں نے انٹیگریٹڈ ٹرانزٹ ٹریڈ مینجمنٹ سسٹم کے قیام کے حوالے سے فوری طور پر حکمت عملی تیار کرنے کی بھی ہدایت کی۔

انوارالحق کاکڑ نے حکم دیا کہ جو بھی اہلکار اسمگلنگ میں ملوث پایا جائے اس کے خلاف تادیبی کارروائی کی جائے اور قرار واقعی سزا دی جائے اور کسٹمز کی حساس پوسٹ پر کسی بھی افسر کی تعیناتی سے پہلے انٹیلی جنس کلیئرنس لی جائے۔

 

انوارالحق کاکڑ نے ہدایت کی کہ چمن، طورخم، غلام خان چیک پوسٹوں سمیت بلوچستان کے سرحدی علاقوں پر نگرانی کا عمل سخت کیا جائے، کارگو کی چیکنگ میں بہتری لائی جائے اور چمن بارڈر پر کسٹمز کا عملہ بڑھایا جائے۔

وزیراعظم نے کہا کہ بلوچستان کے لوگوں کو کاروبار اور روزگار کی فراہمی کے حوالے سے کام کرنے کی ضرورت ہے۔

اجلاس میں افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی تحقیقات کرنے والی انکوائری کمیٹی کی جانب سے تحقیقات پرجاری پیش رفت پر وزیراعظم کو بریفنگ دی گئی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایران کے خلاف جنگ اختتامی مرحلے کے قریب پہنچ چکی، ڈونلڈ ٹرمپ کا دعویٰ

معروف آسٹریلوی آل راؤنڈر ایشٹن ٹرنر ملتان سلطانز کے کپتان مقرر

آذربائیجان کے صدر کا مجتبیٰ خامنہ ای کو خط، ایران کا سپریم لیڈر بننے پر مبارکباد

ترکیہ کے لیے خطرہ بننے والے اشتعال انگیز اقدامات نہ کیے جائیں، ترک صدر نے ایران کو خبردار کردیا

ایران کے تیل پر قبضہ کرنے کی بات ابھی جلد بازی ہوگی، ڈونلڈ ٹرمپ

ویڈیو

اسلام میں ذہنی سکون حاصل کرنے کے طریقے

تیل کی قیمتوں میں اضافہ، حالات کنٹرول سے باہر ہونے کا خدشہ، امریکا و اسرائیل کو بھاری نقصان، ٹرمپ کی چیخیں

نقاب میں شناخت، چارسدہ کی نوجوان کنٹینٹ کریئیٹر کی کہانی

کالم / تجزیہ

انڈین کرکٹ ٹیم مسلسل ناقابل شکست کیسے بنی؟

کیا یہ امریکا کی آخری جنگ ہے؟

موکھی متارا: کراچی کی ایک تاریخی داستان