آسٹریلیا کے خلاف کل سے شروع ہونے والے آخری ٹیسٹ میچ کے لیے قومی ٹیم کا اعلان کر دیا گیا ہے جس کے مطابق شاہین آفریدی اور امام الحق کو پلیئنگ الیون کو حصہ نہیں بنایا گیا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق سڈنی میں کھیلے جانے والے اس ٹیسٹ میچ میں امام الحق کی جگہ صائم ایوب کو بطور اوپنر کھلایا جائے گا جو کہ اپنا ٹیسٹ ڈیبیو بھی کریں گے۔
مزید پڑھیں
None found
میڈیا رپورٹس کے مطابق شاہین آفریدی کو ٹیسٹ ٹیم میں اس لیے شامل نہیں کیا گیا تاکہ انہیں آرام دیا جاسکے۔
سڈنی ٹیسٹ کے لیے پلیئنگ الیون میں کپتان شان مسعود، صائم ایوب، عبداللہ شفیق، بابراعظم، سعود شکیل، محمد رضوان، سلمان علی آغا، ساجد خان، حسن علی، میر حمزہ اور عامر جمال کو شامل کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ بدھ سے شروع ہونے والے تیسرے کرکٹ ٹیسٹ کے لیے آسٹریلیا پہلے ہی اپنی ٹیم کا اعلان کرچکا ہے۔
آسٹریلوی اسکواڈ میں کپتان پیٹ کمنز، ڈیوڈ وارنر، عثمان خواجہ، اسٹیو اسمتھ، مارنس لبوشین، نیتھن لوئن، مچل مارش، لانس مورس، مچل اسٹارک، اسکاٹ بولینڈ، ایلکس کیری، کیمرون گرین، جوش ہیزل وڈ اور ٹریوس ہیڈ شامل ہیں۔
پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان 3 ٹیسٹ میچز کی سیریز میں میزبان ٹیم کو 2 صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔