امارات کے سفیر حماد عبید ابراہیم الزابی کی نگراں وفاقی وزیر ڈاکٹر عمر سیف سے ملاقات

منگل 2 جنوری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نگراں وفاقی وزیر آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن ڈاکٹر عمر سیف سے پاکستان میں متحدہ عرب امارات کے سفیر حماد عبید ابراہیم الزابی نے منگل کو ان کے دفتر میں ملاقات کی جس کے دوران باہمی دلچسپی کے امور اور آئی ٹی و ٹیلی سیکٹر کے حوالے سے گفتگو ہوئی۔

ڈاکٹر عمر سیف نے کہا کہ پاکستان متحدہ عرب امارات کے ساتھ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور چاہتا ہے کہ اس کے اور متحدہ عرب امارات کے مابین آئی ٹی کے میدان میں تعلقات مزید مستحکم ہوں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت آئی ٹی برآمدات کے اضافے کے لیے بھرپور اقدامات کر رہی ہے اور متحدہ عرب امارات پاکستانی آئی ٹی کمپنیوں کے لیے پرکشش مارکیٹ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یو اے ای کے ساتھ ڈیجیٹل گورنمنٹ ایکسپیرنس ایکسچینج پروگرام کے لیے معاہدہ کریں گے۔

دریں اثناء پاکستان میں تعینات برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے بھی ڈاکٹر عمر سیف سے ملاقات کی۔

ملاقات میں پاکستانی آئی ٹی انڈسٹری اور اسٹارٹ اپس کے حوالے سے گفتگو ہوئی۔ ڈاکٹر عمر سیف نے کہا کہ پاکستان کی آئی ٹی انڈسٹری میں بڑا پوٹینشل ہے اور یہ آئی ٹی کمپنیوں کے لیے برطانیہ میں کاروبار کے حوالے سے آسانی و وسعت کا خواہاں ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ برطانوی وینچر کیپیٹلسٹ پاکستانی اسٹارٹ آپس میں سرمایہ کاری کریں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

لاہور میں ہیوی وہیکلز ڈرائیونگ ٹریننگ اسکول کا قیام، وزیر اعلیٰ پنجاب کا محفوظ سفر یقینی بنانے کا وژن

ملک کے شمال مشرق میں زلزلے کے جھٹکے، لوگ گھروں سے باہر نکل آئے

ڈیرہ اسماعیل خان: داناسر میں المناک ٹریفک حادثہ، ایک ہی خاندان کے 11 افراد جاں بحق

پاکستان اور بھارت کے مابین کرکٹ کے بڑے فائنلز، کس کا پلڑا بھاری رہا؟

پی ٹی سی ایل گروپ اور مرکنٹائل نے پاکستان میں آئی فون 17 کی لانچ کا اعلان کردیا

ویڈیو

’میڈن اِن پاکستان‘: 100 پاکستانی کمپنیوں نے بنگلہ دیشی مارکیٹ میں قدم جمالیے

پولیو سے متاثرہ شہاب الدین کی تیار کردہ الیکٹرک شٹلز چینی سواریوں سے 3 گنا سستی

وائٹ ہاؤس: وزیراعظم اور امریکی صدر کے درمیان اہم ملاقات ختم، فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی شریک تھے

کالم / تجزیہ

بگرام کا ٹرکٖ

مریم نواز یا علی امین گنڈا پور

پاکستان کی بڑی آبادی کو چھوٹی سوچ کے ساتھ ترقی نہیں دی جا سکتی