پاکستان سپر لیگ میں شمولیت کے لیے انگلش کاؤنٹی مڈل سیکس کی پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) سے بات چیت جاری ہے۔
برطانوی میڈیا کے مطابق مڈل سیکس کے 2023 کے ایڈیشن میں شامل ہونے پر بات چیت نہیں ہو رہی، ممکنہ طور مڈل سیکس کمٹمنٹ کے طور پر مختصر پری سیزن وارم اپ ٹور کرسکتی ہے۔
رپورٹس کے مطابق پی ایس ایل کے مڈل سیکس اور پی سی بی کے درمیان حوصلہ افزا پیش رفت ہوئی ہے۔
مڈل سیکس کے سی ای او اینڈریو کارنیش کا کہنا ہے کہ پی سی بی پی ایس ایل میں غیر ملکی ڈومیسٹک ٹیم کی شمولیت میں دلچسپی رکھتا ہے، ہماری اب تک کی بات چیت بہت اچھی رہی ہے، بات چیت کا سلسلہ آئندہ ہفتوں میں بھی جاری رہنے کی توقع ہے۔
برطانوی میڈیا کے مطابق ای سی بی ان رابطوں سے آگاہ ہے اور اسے تحفظات نہیں۔