جمرود کے 70 سالہ بسم اللہ خان کے ہاں 8 بیٹیوں کے بعد بیٹے کی پیدائش

بدھ 3 جنوری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اولاد کے معاملے میں جہاں پاکستانی معاشرے میں بیٹوں کو ترجیح دی جاتی ہے وہیں اگر کسی شادی شدہ جوڑے کے ہاں بیٹے کی پیدائش نہ ہو تو شوہر کو دوسری شادی کے مشوروں سے بھی نوازا جانے لگتا ہے۔

ضلع خیبر کے رہائشی  بسم اللہ خان کو بھی 8 بیٹیاں ہونے کے بعد ایسے ہی مشورے دیے جاتے رہے لیکن ان کے مطابق وہ کبھی ان مشوروں کوخاطر میں نہیں لائے۔

والدین نے جب پوتے کی خاطر ان پر دباؤ بڑھایا تو انہوں نے کہا کہ ’آپ لکھ کر دیں کہ دوسری شادی سے بیٹا پیدا ہوگا تو میں یہ کام کر لیتا ہوں‘۔

وی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بسم اللہ خان نے بتایا کہ سنہ 2021 میں جب ان کی اہلیہ کی وفات ہوئی تو پھر انہوں نے دوسری شادی کرلی۔ اب انہیں 70 سال کی عمر میں 8 بیٹیوں کے بعد اللہ تعالیٰ نے بیٹے سے نوازا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ انہیں بیٹے کی پیدائش کی اطلاع ان کی بیٹی نے دی اور جیسے ہی انہیں یہ پتا چلا تو انہوں نے شکرانے کے 2 نفل ادا کیے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

مسئلہ کشمیر کے منصفانہ حل کے بغیر خطے میں پائیدار امن ممکن نہیں، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار

شدید طوفان سے متاثرہ سری لنکا کے لیے پاکستان کی اعلیٰ سطح کی سرچ اینڈ ریسکیو ٹیم روانہ

مفتی منیب الرحمان ڈینگی وائرس سے متاثر، اسپتال میں زیر علاج

دنیا بھر میں غیر رجسٹرڈ وی پی این سیکیورٹی خطرہ قرار، پاکستان میں بھی نگرانی اور قواعد مزید سخت کرنے کی ضرورت پر زور

پی ایس ایل کا تاریخی روڈ شو لارڈز میں منعقد ہوگا، سرمایہ کاروں، کمرشل پارٹنرز کی شرکت متوقع

ویڈیو

کتاب ہر ہاتھ میں، بلوچستان حکومت کا ’کتاب گاڑیوں‘ کا منفرد منصوبہ

کوئٹہ کی سلیمانی چائے، سرد شہر کی گرم پہچان اور روایتی ذائقہ

چیف آف ڈیفنس فورسز کے نوٹیفکیشن کے معاملے پر شہباز شریف نواز شریف سے کیوں نہ ملے؟

کالم / تجزیہ

دنیا بھر میں افغان طالبان کے خلاف ماحول بنتا جا رہا ہے

کرکٹ کا سچا خادم اور ماجد خان

بابر اعظم کو ‘کنگ’ کیوں کہا جاتا ہے؟