پاکستان کیخلاف ٹی20 سیریز کے لیے نیوزی لینڈ اسکواڈ کا اعلان

بدھ 3 جنوری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بلیک کیپس نے پاکستان کے خلاف 5 ٹی20 میچز پر مشتمل سیریز کے لیے 15 رکنی ٹیم کا اعلان کر دیا ہے۔ پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں کے درمیان 5 ٹی20 میچوں کی سیریز کا آغاز رواں ماہ 12 جنوری سے آکلینڈ میں  ہوگا۔

نیوزی لینڈ ٹیم کی قیادت کین ولیمسن کریں گے، جبکہ فاسٹ بولر میٹ ہینری کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے، وہ گزشتہ برس بھارت میں ہونے والے آئی سی سی ورلڈ کپ کے دوران انجری کا شکار ہوگئے تھے۔

نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کے مطابق کپتان کین ولیمسن ڈونیڈن میں ہونے والی سیریز کے تیسرے میچ کے لیے دستیاب نہیں ہوں گے، ان کی جگہ جوش کلارکسن ڈیبیو کریں گے جبکہ ٹیم کی قیادت مچل سینٹنر کریں گے۔

آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ میں شاندار کارکردگی دکھانے والے راچن راویندرا کو آرام کی غرض سے ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا ہے۔

نیوزی کی ٹیم میں کپتان کین ولیمسن کے علاوہ فن ایلن، مارک چیپمین، جوش کلارکسن، ڈوین کونوے (وکٹ کیپر)، لوکی فریگوسن، میٹ ہینری، ایڈم ملنی، ڈیرل مچل، گلین فلپس، مچل سینٹنر، بین سیرز، ٹم سیفرٹ (وکٹ کیپر )، اش سودھی اور ٹم ساؤتھی شامل ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ دورہ نیوزی لینڈ کے لیے قومی ٹیم کے ٹی 20 اسکواڈ کا اعلان پہلے ہی کرچکا ہے۔ قومی  ٹی 20 اسکواڈ میں کپتان شاہین شاہ آفریدی، بابر اعظم، رضوان ، فخر زمان صائم ایوب، افتخار احمد، محمد نواز، ابرار احمد، اسامہ میر، حارث رؤف  کے علاوہ وسیم جونیئر، زمان خان ، عامر جمال ، اعظم خان ، عباس آفریدی صاحب زادہ فرحان اور حسیب اللہ بھی شامل ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp