بلڈ پریشر کے بڑھنے کی 7 ایسی وجوہات جن کا تعلق بڑھتی عمر سے نہیں

پیر 6 مارچ 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

لوگ سمجھتے ہیں کہ بڑھتی ہوئی عمر بلڈ پریشر کے بڑھنے کی اصل وجہ ہےلیکن بلڈ پریشر کے بڑھنے کی سات ایسی وجوہات بھی ہیں جن کا تعلق عمر سے نہیں۔جن میں نمک کا بہت زیادہ استعمال ، سگریٹ نوشی ، موٹاپا، ذیابطیس ، الکحل کا بہت زیادہ استعمال اور نیند کا پورا نہ ہونا شامل ہیں۔

ہائی بلڈ پریشر ایک خاموش قاتل ہے۔ انسان کا نارمل بلڈ پریشر 120سے80ملی میٹر مرکری ہوتا ہے ۔ اگر بلڈ پریشر کی سطح بڑھ جائے تو یہ انسانی جان کے لئے بہت بڑے خطرے کی وجہ بھی بن سکتا ہے۔

بہت سے لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ ہائی بلڈ پریشر کی بیماری بڑھتی عمر کی وجہ ہے جبکہ ایسا بالکل بھی نہیں ۔ ایسے افراد مرض سے نجات پانے کے لئے کچھ بھی نہیں کرتے ۔

تا ہم  طبی طور پر بھی یہ بات ثابت ہو چکی ہے کہ بلڈ پریشر کے بڑھنے کے چند عوامل میں سے بعض کا تعلق بڑھتی عمر سے بھی ہے۔

بہت زیادہ نمک کا استعمال بھی بلڈ پریشر کے بڑھنے کی وجوہات میں سے ایک ہے۔
بے شک ہمارے جسم کو کام کرنے کے لئےسوڈیم کی ضرورت ہوتی ہے لیکن اس کا زیادہ استعمال ہمارے لئے خطر ناک ہے اور بلڈ پریشر لیول کو بڑھا دیتا ہے۔

جب نمک کے بارے میں بات کی جائے تو سوڈیم کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا کیونکہ ہم زیادہ تر نمک کی شکل ہی میں سوڈیم کا استعمال زیادہ کر رہے ہوتے ہیں۔

نمک ہماری صحت کے لئے انتہائی نقصان دہ ہے اسی لئے ہمیں اپنی روزمرہ غذاؤں میں اس کا استعمال کم کرنے کی ضرورت ہے۔

سگریٹ نوشی صحت کے لئے نقصان دہ ہے۔ سگریٹ نوشی کرنے والے افراد کے ساتھ رہنے والے افراد کو بھی سگریٹ نوشی سے اتنا ہی نقصان پہنچتا ہے جتنا سگریٹ نوشی کرنے والوں کو۔ سگریٹ ہر فرد کے اندرونی نظام کو کسی نہ کسی طرح نقصان پہنچا رہی ہے۔

موٹاپے کے شکار بہت سے افراد اپنے وزن کے بارے میں فکر مند نہیں ہوتے اور انجانے میں اپنے جسم میں بہت سے خطرات کو پروان چڑھا رہے ہوتے ہیں۔ذیابطیس ، امراض قلب اور صحت کی بہت سی دوسری پیچید گیوں کی وجہ صرف ہائی بلڈ پریشر ہی نہیں بلکہ موٹاپا بھی ہے۔

ذیابیطس کے شکار شخص میں ہائی بلڈ پریشر کا امکان 4 گناہ زیادہ ہوتا ہے۔

جان ہاپکنز کی میڈیسن کی ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق ذیابیطس والے دوتہائی افراد میں بلڈ پریشر 130/80ملی میٹر مرکری سے زیادہ ہوتا ہے ۔ یہ افراد ہائی بلڈ پریشر کے لئے دوائیں استعمال کرتے ہیں۔

الکحل کا استعمال ہمیشہ ہی ایک قابل بحث موضوع رہا ہے ۔ اس کا زیادہ مقدار میں استعمال بہت سے جان لیوا مسائل کی وجہ بنتا ہے۔ ہیلتھ ایجنسیوں نے بھی خبردار کیا ہے کہ الکحل صحت کے لئے انتہائی نقصان دہ ہے چاہے تھوڑی مقدار میں لی جائے یا زیادہ مقدار میں۔

کیا آپ نے کبھی سوچا ہے کہ جب ہم کئی گھنٹوں تک بیٹھے رہتے ہیں تو ہمارے جسم کے ساتھ کیا ہوتا ہے؟اگر ہم کوئی جسمانی سر گرمی سر انجام نہ دیں تو ہمارا جسم معمول کے مطابق کام کرنا چھوڑ دیتاہے۔

ہمارے طرز زندگی میں جسمانی سرگرمیوں کی کمی اور زیادہ دیر تک بیٹھ کر کام کرنا ہمارے جسم کے اہم اعضاء کی مہلک بیماریوں کی ایک بڑی وجہ ہے۔

عام طور پر انسان کے لئے 7سے 8گھنٹے کی نیند لینا ضروری ہے۔ نیند کی کمی کے باعث آپ کچھ دن تک تو کام کر سکتے ہیں مگر طویل عرصے تک یہی طریقہ اپنائے رکھنا آپ کے جسم کے لئے نقصان دہ ہے اور آپ سست روی اور چڑچڑے پن کا شکار ہو جاتے ہیں۔

بلڈ پریشر کا تعلق کہیں نہ کہیں بڑھتی عمر سے ضرور ہے لیکن اس کی ایک وجہ ہمارا طرز زندگی بھی ہے جسے ہم ابھی سے تبدیل کر کے مستقبل میں بلڈ پریشر کی بیماری سے محفوظ رہ سکتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp