کیپ ٹاؤن ٹیسٹ: بھارتی ٹیم پر ناپسندیدہ ترین ریکارڈ کا دھبہ لگ گیا

بدھ 3 جنوری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

 

بھارت اور جنوبی افریقہ کی ٹیموں کے درمیان کیپ ٹاؤن میں جاری  فریڈم ٹرافی کے دوسرے کرکٹ ٹیسٹ میں جنوبی افریقی بولرز نے بغیر کوئی رن دیے بھارت کی 6 وکٹیں اڑا کر ٹیسٹ کرکٹ کی نئی تاریخ رقم کردی ۔ ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے کہ کسی ٹیم نے بغیر کسی رن کے اضافے کے 6 وکٹیں گنوائیں ہوں ۔

کیپ ٹاؤن ٹیسٹ میں جنوبی افریقہ کی ٹیم 55 رنز پر ڈھیر ہوگئی تھی جس کے بعد ایک موقع پر بھارت نے چار وکٹ پر 153 رنز بنالیے تھے لیکن پھر جنوبی افریقی بولرز نے پانسہ پلٹا۔

پہلے لونگی نگیڈی نے ایک اوور میں کے ایل راہول، راویندرا جدیجا اور جسپریت بمرا کو آؤٹ کیا اور  اگلے اوور میں رباڈا نے ویرات کوہلی کو آؤٹ کر دیا ، پھر سراج رن آؤٹ ہوئے اور اس کے بعد پراسید کرشنا بھی رباڈا کا شکار ہوگئے ۔

یوں بھارت کی ٹیم بغیر کسی رن کا اضافہ کیے 6 کھلاڑیوں سے محروم ہوگئی اور پوری ٹیم 153 پر ہی آل آؤٹ ہوگئی۔


اس سے قبل ٹیسٹ کرکٹ میں 4 مرتبہ ایسے لمحات آئے جب ایک ٹیم بغیر کوئی رن کے اضافے پر 5کھلاڑیوں سے محروم ہوگئی ہو ۔ ان 4 میں سے 3 مرتبہ بیٹنگ سائیڈ نیوزی لینڈ کی رہی ۔

1946 میں  آسٹریلیا کے خلاف، 1965 میں پاکستان کے خلاف اور 2012 میں جنوبی افریقہ کے خلاف نیوزی لینڈ کی ٹیم بغیر کوئی رن کے اضافے کے 5 کھلاڑیوں سے محروم ہوگئی تھی ۔

لیکن اب یہ ناپسندیدہ ترین ریکارڈ کا دھبہ بھارتی ٹیم پر لگ گیا ہے جو بغیر کسی رن کے اضافے پر 6 وکٹیں گنوا بیٹھی۔

اس میچ میں ٹیسٹ کی تاریخ میں پہلی بار اننگز میں 7 کھلاڑی بغیر کوئی رنز بنائے پویلین لوٹے، بھارت کے 6 کھلاڑی صفر پر آؤٹ ہوئےجبکہ ایک کھلاڑی  بغیر رن بنائے 0 پر ناٹ آؤٹ رہا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایران جنگ میں فضائی حدود کی بندش سے بھارتی ایئر لائنز کے لیے مشکلات میں مزید اضافہ

لائیومشرق وسطیٰ جنگ: امریکا کا آبنائے ہرمز میں ایرانی کشتیوں کو تباہ کرنے کا دعویٰ، تہران کا مذاکرات سے انکار

ٹرمپ کی دھمکی کے بعد امریکا کا آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں بچھانے والی 16 ایرانی کشتیوں کو تباہ کرنے کا دعویٰ

مسجد نبوی میں خودکار چھتریاں زائرین کے لیے آرام دہ ماحول فراہم کرنے لگیں

خلیجی ممالک میں کتنے پاکستانی مقیم ہیں اور کتنا زرمبادلہ بھیجتے ہیں؟

ویڈیو

حکومت نوجوانوں کے لیے کیا کررہی ہے؟ پرائم منسٹر یوتھ پروگرام کی فوکل پرسن روبینہ اعوان کا خصوصی انٹرویو

عام موٹرسائیکل کو ای بائیک بنانے میں کتنے پیسے لگتے ہیں؟

کیا ہر بہترین دوست واقعی زندگی بھر کا ساتھی ہوتا ہے؟

کالم / تجزیہ

ایران سے افغان مہاجرین کی واپسی افغان طالبان کے لیے نئی مصیبت

ایران کی موزیک دفاعی پالیسی کیا ہے، اس نے کیا کرشمہ کر دکھایا؟

بوئے خوں آتی ہے امریکا کے افسانے سے