شاہ رخ خان، پہلے بھارتی اداکار جن کی 3 فلموں نے ایک ہی سال میں 84.6 ارب روپے کمائے

جمعرات 4 جنوری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بالی وڈ بادشاہ شاہ رخ خان کے لیے سال 2023 بہت اچھا ثابت ہوا ہے، ان کو اس لیے دوہری خوشی ہے کہ  2019 میں فلم ’زیرو‘ کے باکس آفس پر فلاپ ہونے کے 4 سال بعد وہ دوبارہ بالی وڈ میں اپنی قسمت آزما رہے تھے اور اسکرین پر انٹری مار رہے تھے اور پھر اس انٹری سے وہ بھرپور کامیاب رہے۔

زیرو کے فلاپ ہونے کے بعد بالی وڈ سے 4 سال کے وقفے میں شاہ رخ خان نے نِت نئے آئیڈیاز پر کام کیا، جو سال 2023 میں ان کے لیے کامیابی کا بائث بنے۔ 1995 سے رومانوی کرداروں میں آنے والے ’راج‘ اور ’راحل‘ نے ’پٹھان‘ اور ’جوان‘ کے روپ میں آ کر پوری دنیا کو حیران کردیا۔

شاہ رخ خان کی ’پٹھان‘ اور ’جوان‘ نے ریلیز ہوتے ہی باکس آفس پر دھوم مچا دی، سال 2023 میں ان کی 3 فلمیں ریلیز ہوئیں جن میں سے ’پٹھان‘ اور ’جوان‘ باکس آفس کے تمام ریکارڈ توڑنے میں کامیاب رہیں، ان کی سال 2023 کی آخری ریلیز فلم ’ڈنکی‘ تھی، ڈنکی بھی باکس آفس پر اچھا بزنس کرنے میں کامیاب ہوئی لیکن ریکارڈ نہ توڑ سکی۔

شاہ رخ خان باقی بالی وڈ اداکاروں سے مختلف کیوں ہیں؟

سارے بالی وڈ اداکاروں سے کنگ خان کو اس لیے منفرد سمجھا جاتا ہے کہ وہ پہلے بالی وڈ اداکار بن چکے ہیں جن کی 3 فلموں نے ایک ہی سال میں باکس آفس پر  اس قدر ریکارڈ بزنس کیا کہ بھارتی فلم انڈسٹری کی تاریخ میں کوئی دوسرا اس قدر بزنس نہ کرسکا۔ ان کی 3 فلموں نے نہ صرف بھارت بلکہ پوری دنیا میں ریکارڈ بزنس کیا۔

دنیا بھر میں فلموں میں بزنس کرنے کے بعد شاہ رخ خان نے خود بھی بہت پیسہ کمایا ہے۔ بھارتی باکس آفس میں اس سال پوری کمائی 4،451 کروڑ ہے جس میں سے ’پٹھان‘ اور ’جوان‘ نے ملا کے1،336.69 کمائے ہیں۔ کسی بھی اداکار کے لیے یہ کرنا ایک عام بات نہیں ہے۔ ’پٹھان‘ نے بھارت میں 654.28 کروڑ کمائے، ’جوان‘ نے 761.98 کروڑ کمائے، اور ’ڈنکی‘ نے اب تک 203.92 کروڑ کمائے ہیں۔

شاہ رخ خان کے مداحوں اور بالی وڈ انڈسٹری سے وابستہ ماہرین کا کہنا ہے کہ شاہ رخ خان کی اتنے لمبے عرصے کے وقفے کے بعد بھی کامیابی کی سب سے بڑی وجہ ان کی نہ صرف بھارت نہیں بلکہ پوری دنیا میں مقبولیت ہے۔

شاہ رخ خان کے چاہنے والوں کے جذبات سرحد اور سیاسی اور سماجی اختلافات سے کہیں آگے ہیں اور یہی چیز شاہ رخ خان کی طاقت ثابت ہوئی ہے، شاہ رخ خان کے کام نے بتا دیا کہ وہ بالی وڈ کے بادشاہ کیوں ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp