این سی او سی کا بیرون ملک سے آنے والے مسافروں کا کورونا ٹیسٹ کروانے کا فیصلہ

جمعرات 4 جنوری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نیشنل کمانڈ اینڈ اپریشن سینٹر نے بیرون ملک سے پاکستان آنے والے مسافروں کے کوروناٹیسٹ دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

جمعرات کے روز اسلام آباد میں نیشنل کمانڈ اینڈ اپریشن سینٹر(NCOC) کے اجلاس میں کورونا کے نئے ویرینٹ جے این ون(JN1) پر غور کیا گیا۔
اجلاس میں ملک بھر کے ہوائی اڈوں پر بیرون ملک سے آنے والے مسافروں کا کورونا ٹیسٹ کرنے کا عمل دوبارہ شروع کرنے کی منظوری دے دی گئی ہے۔

این سی او سی کے مطابق پاکستان میں اب تک کوویڈ کے نئے ویرینٹ جے این ون کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا تاہم بیرون ملک سے آنے والے مسافروں کا کورونا ٹیسٹ کیا جائے گا تاکہ کسی مسافر کے ذریعے کورونا کا نیا ویرینٹ نہ پھیل سکے۔

یاد رہے کہ نیشنل کورونا کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے مارچ 2022 میں اعلان کیا تھا کہ ملک کورونا فری ہونے کے قریب پہنچ گیا ہے جس کے پیش نظر تمام پابندیاں ختم کردی گئی ہیں۔

یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ سال 2024ء میں حج کے لیے کورونا ویکسین کی شرط ختم کردی گئی ہے،وزارت مذہبی امور کے مطابق حج 2024ء کے لیے عازمین حج کو کورونا سرٹیفکیٹ جمع کرانے کی ضرورت نہیں ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان کا بڑا اعزاز، سینکڑوں پاکستانی محققین دنیا کے ٹاپ سائنسدانوں میں شامل

ورلڈ کلچر فیسٹیول میں فلسطین، امریکا اور فرانس سمیت کن ممالک کے مشہور فنکار شریک ہیں؟

سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر بلوچستان میں انٹرنیٹ سروس معطل ’انٹرنیٹ صرف سہولت نہیں، ہمارا روزگار ہے‘

خیبرپختونخوا میں منعقدہ جرگے کے بڑے مطالبات، عملدرآمد کیسے ہوگا اور صوبائی حکومت کیا کرےگی؟

سینیٹ اجلاس کا ایجنڈا جاری، 27ویں ترمیم میں مزید ترامیم کی منظوری ایجنڈے میں شامل

ویڈیو

ورلڈ کلچر فیسٹیول میں فلسطین، امریکا اور فرانس سمیت کن ممالک کے مشہور فنکار شریک ہیں؟

بلاول بھٹو کی قومی اسمبلی میں گھن گرج، کس کے لیے کیا پیغام تھا؟

27 ویں ترمیم پر ووٹنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، بیرسٹر گوہر

کالم / تجزیہ

کیا عدلیہ کو بھی تاحیات استثنی حاصل ہے؟

تبدیل ہوتا سیکیورٹی ڈومین آئینی ترمیم کی وجہ؟

آنے والے زمانوں کے قائد ملت اسلامیہ