کیپ ٹاؤن ٹیسٹ: بھارتی بولرز چھا گئے، جنوبی افریقہ کو عبرتناک شکست

جمعرات 4 جنوری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارت نے جنوبی افریقہ کو فریڈم ٹرافی کے دوسرے میچ میں عبرتناک شکست دے دی۔ نیولینڈز کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے جانے والے سیریز کے دوسرے اور آخری ٹیسٹ میچ کی دوسری اننگز میں بھی بھارتی بولرز کی تباہ کُن بولنگ کے باعث پوری افریقی ٹیم 176 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی اور بھارت نے مطلوبہ ٹارگٹ 3 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرکے میچ جیت لیا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان میچ دوسرے ہی روز ختم ہو گیا۔

میچ کا تفصیلی اسکور کارڈ

کیپ ٹاؤن ٹیسٹ کے ابتدائی دن وکٹوں کی جھڑی لگ گئی، مجموعی طور پر 23 کھلاڑی آؤٹ ہوئے، ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے والی جنوبی افریقی ٹیم 55 رنز پر ڈھیر ہوگئی جبکہ اسی روز بھارت کی پوری ٹیم بھی 176 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی۔

جنوبی افریقہ کی پہلی اننگز

جنوبی افریقہ نے اپنی اننگز کا آغاز کیا تو شروع سے ہی اُن کے بیٹرز کے قدم ڈگمگا گئے اور پوری ٹیم صرف 55 رنز بنا کر پویلین روانہ ہو گئی اور جنوبی افریقہ پر 98 رنز کی مجموعی بعرتی حاصل کر لی۔

جنوبی افریقہ کی جانب سے ایڈن مارکرم نے 2، ڈین ایلگر نے 4، ٹونی دی زوزی نے 2، ٹرسٹن سٹبز نے 3 رنز بنائے۔

ڈیوڈ بیڈنگھم 12، کائل ویرین 15، مارکو جینسن صفر، کیشو مہاراج 3، کگیسو رباڈا5 اورر ناندرے برگر 4 اسکور بنا کر آؤٹ ہوئے۔

بھارت کی جانب سے محمد سراج نے 6 جبکہ جسپریت بمراہ اور مکیش کُمار نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔

بھارت کی پہلی اننگز

بھارتی ٹیم پہلے ہی دن جنوبی افریقہ کو صرف 55 کے مجموعی اسکور پر آؤٹ کرنے میں کامیاب تو ہو گئی لیکن اس کا خاص فائدہ نہ اُٹھا سکی اور 153 رنز پر پوری ٹیم آؤٹ ہو گئی اور جنوبی افریقہ پر 98 رنز کی مجموعی برتری حاصل کر لی۔ بھارتی ٹیم کے 153 رنز پر 4 کھلاڑی آؤٹ تھے لیکن اگلے آنے والے 6 بیٹرز مجموعی اسکور میں بغیر کوئی اضافی کیے آؤٹ ہو گئے،ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں پہلی بار ایسا ہوا کہ کسی ایک اسکور پر 6 وکٹیں گری ہوں۔

بھارت کی جانب سے ویرات کوہلی نے سب سے زیادہ 46 رنز بنائے، جبکہ کپتان روہت شرما نے 39، شبمن گل 36، اور کے ایل راہول 8 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

جنوبی افریقہ کی دوسری اننگز

دوسری اننگز میں جنوبی افریقہ کی ٹیم 176 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ اوپننگ بیٹر ایڈن مارکرم نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 106 رنز بنائے۔

اپنا آخری ٹیسٹ میچ کھیلنے والے ڈین ایلگر نے 12، ٹونی دی زورزی ایک، ٹرسٹن سٹبز نے ایک، ڈیوڈ بیڈنگھم 12، کائل ویرین 9، مارکو جینسن 11، کیشو مہاراج 3، کگیسو رباڈا 2، ناندرے برگر 6 اور لُنگی نگیڈی 8 رنز بنا سکے۔

بھارت کی جانب سے جسپریت بمراہ نے 6، مُکیش کما نے 2 جبکہ محمد سراج اور پراسید کرشنا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

بھارت کی دوسری اننگز

کیپ ٹاؤن ٹیسٹ میچ کی دوسری اننگز میں بھارت نے مطلوبہ ہدف 3 وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا، بھارت کی جانب سے یشوی جیسوال 28، شبمن گل 10  اور ویرات کوہلی 12 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ کپتان روہت شرما 16 جبکہ شریار ائیر 4 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔

جنوبی افریقہ کی جانب سے کگیسو رباڈا، ناندرے برگر اور مارکو جینسن نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

مین آف دی میچ

بھارتی فاست بولر محمد سراج کو میچ میں مجموعی طور پر 7 وکٹیں حاصل کرنے پر مین آف دا میچ ایوارڈ دیا گیا۔

مین آف دی سیریز

بھارتی بولرجسپریت بمراہ اور اپنا الوداعی ٹیسٹ میچ کھیلنے والے ڈین ایلگر کو سیریز کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

جسپریت بمراہ نے 2 میچوں کی سیریز میں مجموعی طور پر 12 وکٹیں حاصل کیں جبکہ ڈین ایلگر نے 212 رنز بنائے۔

دونوں ٹیموں کے درمیان 2 میچوں کی سیریر 1-1 سے برابر ہو گئی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp