یمنیٰ زیدی نے بالآخر بتادیا کہ وہ کیسا جیون ساتھی چاہتی ہیں

جمعرات 4 جنوری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

یمنیٰ زیدی اس وقت پاکستان کی ٹاپ اداکاراؤں میں سے ایک ہیں۔ وہ بیک گو بیک ہٹ فلمیں دے رہی ہے اور ان کے تمام اسکرپٹ کے انتخاب بہت اچھے ثابت ہوئے ہیں۔

وہ کئی ایوارڈز جیت چکی ہیں اور اور دلوں کو جیتنے کا سلسلہ جاری ہے۔ تیرے بن میں میرب کے کردار نے انہیں بڑی کامیابی دی ہے اور اب وہ اپنی پہلی فلم نیاب کے لیے تیاری کر رہی ہیں جو 26 جنوری 2024 کو ریلیز ہوگی۔

یمنیٰ زیدی اب تک سنگل ہیں اور ان کے تمام پرستار شادی کے حوالے سے ان کا پلان جاننے کے لیے بیتاب ہیں۔

یمنیٰ معروف اینکر ندا یاسر کے شو میں مہمان تھیں۔ ان سے پوچھا گیا کہ کیا انہیں شادی کی بہت زیادہ پیشکشیں آتی ہیں کیونکہ وہ ایک ایسی لڑکی ہیں جنہیں ہر خاتون اپنی بہو بنانا چاہے گی۔

اداکارہ نے اس سوال پر تھوڑا شرماتے ہوئے کہا کہ انہیں براہ راست پرپوزل نہیں ملے لیکن ان کی ماں کو سے لوگوں نے ان کا رشتہ مانگا ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ وہ جانتی ہیں کہ ان کی ایسی شخصیت ہے جس کے باعث لوگ ان کی طرف راغب ہوتے ہیں۔

یمنیٰ نے اس پر بھی بات کی کہ ان کا جیون ساتھی کیسا ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ وہ صرف ایک ایسا شخص چاہتی ہیں جو ان کی زندگی کو اتنی ہی اچھی طرح سے گزارنے میں ان کی مدد کرے جیسی کہ وہ اب گزار رہی ہیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ان کی خواہش ہے کہ ان کا جیون ساتھی ان کے ساتھ مل کر احسن طور پر زندگی گزارے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یوٹیوبر آئی شو اسپیڈ کے دورۂ کینیا نے انٹرنیٹ اور نیروبی کی سڑکوں پر ہلچل کیوں مچا رکھی ہے؟

پاکستان اور انڈونیشیا کے درمیان 40 جے ایف-17 طیاروں اور ڈرونز کی فروخت پر مذاکرات جاری، رائٹرز کی رپورٹ

کشمیر کی وادی شکسگام ہماری ہے، چین نے بھارت کی چھٹی کرادی

سیکیورٹی نے عامر خان کو اپنے ہی دفتر سے باہر کیوں نکال دیا؟

امریکی ویزا منسوخی میں 150 فیصد اضافہ، ٹرمپ انتظامیہ کا ریکارڈ دعویٰ

ویڈیو

سخت سردی میں سوپ پینے والوں کی تعداد میں اضافہ

سانحہ 9 مئی: سہیل آفریدی کی موجودگی ثابت، ایف آئی آر میں نامزد نہ کیا گیا تو عدالت سے رجوع کریں گے، وکیل ریڈیو پاکستان

کیا ونڈر بوائے آ رہا ہے؟ پی ٹی آئی کی آخری رسومات ادا

کالم / تجزیہ

وزیر اعلیٰ ہو تو سہیل آفریدی جیسا

ہیرا ایک ہی ہے

’نہیں فرازؔ تو لوگوں کو یاد آتا ہے‘