کیپ ٹاؤن ٹیسٹ تاریخ کا مختصر ترین میچ

جمعرات 4 جنوری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارت اور جنوبی افریقہ کے درمیان کیپ ٹاؤن میں ٹیسٹ ڈیڑھ دن میں ختم ہو گیا جس کے بعد اس میچ  کو تاریخ کے مختصر ترین ٹیسٹ کا اعزاز حاصل ہوگیا۔

فریڈم ٹرافی کےآخری میچ کا فیصلہ مجموعی طور پر 642 گیندوں میں ہوا،جس کے بعد یہ میچ تاریخ میں گیندوں کے اعتبار سے مختصر ترین دورانیے میں ختم ہونے والا پہلا ٹیسٹ میچ بن گیا۔

پہلی اننگز میں 55 رنز پرآؤٹ ہونے والی جنوبی افریقہ کی ٹیم دوسری اننگز میں 176رنز بنا سکی،  بھارت جو  پہلی اننگز میں 153 رنز پر آؤٹ ہوا اسے میچ جیت جیتنے کے لیے صرف 79 رنز کا ہدف ملا جو اس نے با آسانی 3 وکٹ پر حاصل کر لیا۔

بھارت کی  جیت کے ساتھ سیریز ایک ایک سے برابر ہوگئی۔

اس سےقبل مختصر ترین ٹیسٹ 656 گیندوں میں ختم ہوگیا تھا۔

1932میں آسٹریلیا نے جنوبی افریقہ کیخلاف میچ 656 گیندوں میں جیتا تھا جبکہ 1934 میں ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کا ٹیسٹ 672 گیندوں میں مکمل ہوا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسٹاک ایکسچینج کی تاریخی کارکردگی، انڈیکس 161 ہزار پوائنٹس عبور کرگیا

ٹریفک پولیس کی نگرانی میں نوجوان کی خطرناک ون ویلنگ، ’یہ کوئی غریب کرتا تو جیل میں بیٹھا ہوتا‘

ماہرنگ بلوچ کو نوبل انعام کے لیے کس نے نامزد کیا؟

سیلاب کے نام پر سیاسی دکانیں بند کردی جائیں، عظمیٰ بخاری

ماہرنگ بلوچ کی نوبل امن انعام کے لیے نامزد کرنے والا ی’یورگن واٹنے فریڈنس‘ کون ہے؟

ویڈیو

’میڈن اِن پاکستان‘: 100 پاکستانی کمپنیوں نے بنگلہ دیشی مارکیٹ میں قدم جمالیے

پولیو سے متاثرہ شہاب الدین کی تیار کردہ الیکٹرک شٹلز چینی سواریوں سے 3 گنا سستی

وزیراعظم شہباز شریف کی امریکی صدر سے اہم ملاقات، ڈونلڈ ٹرمپ کو دورہ پاکستان کی دعوت، اہم منصوبوں پر تبادلہ خیال

کالم / تجزیہ

بگرام کا ٹرکٖ

مریم نواز یا علی امین گنڈا پور

پاکستان کی بڑی آبادی کو چھوٹی سوچ کے ساتھ ترقی نہیں دی جا سکتی