حماس کے ترجمان ڈاکٹر خالد قدومی کا سینیٹ آف پاکستان میں شاندار استقبال

جمعہ 5 جنوری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

فلسطین کی مزاحمتی تحریک حماس کے ترجمان ڈاکٹر خالد قدومی نے سینیٹ آف پاکستان کے اجلاس میں شرکت کی ہے، سینیٹ آمد پر ڈاکٹر خالد قدومی کا بھرپور استقبال کیا گیا۔

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی زیرصدارت سینیٹ کا اجلاس ہوا، اجلاس میں غزہ کے ترجمان ڈاکٹر خالد قدومی نے شرکت کی ہے، سینیٹ آمد پر ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا اور فلسطین کی مکمل حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اظہار بھی کیا گیا۔

اس موقع پر سینیٹرمشاہد حسین سید نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہماری فلسطین کے ساتھ قدیم تاریخ رہی ہے، اسرائیل علاقے میں اثر و رسوخ اور قبضہ چاہتا ہے۔ سی پیک اور ون بیلٹ ون روڈ کے خلاف اسرائیل نے اپنا منصوبہ لانچ کیا جو زمین بوس ہوگیا، پاکستان مکمل طور پر فلسطین کی حمایت کرتا ہے۔

مشاہد حسین سید نے کہا کہ امریکا نے جب عراق پر حملہ کیا تو اس کا منصوبہ تھا وہ پاکستان اور سعودی عرب پر نظر رکھ سکے گا،لیکن امریکا اس منصوبے میں ناکام ہو گیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں فلسطینی بھائیوں کو بتانا چاہتا ہوں کہ پاکستان کی حکومت، عوام اور پاک فوج فلسطین کی آزادی تک ان کے ساتھ ہیں۔

اس موقع پر سینیٹ میں قائد ایوان اسحاق ڈار نے کہا کہ فلسطین کے بہن بھائیوں کے ساتھ کھڑا ہونا اخلاقی، اسلامی و بین الاقومی فرض ہے، ہمیں تمام وسائل بروئے کار لا کرفلسطین کی مدد کرنا چاہیے۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ قائداعظم نے بھی کہا تھا جب تک فلسطین آزاد اور القدس دارالحکومت نہیں ہوگا ہماری ذمہ داری ادھوری ہے۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن آنے والے ہیں جس کو بھی عوام لائے گی وہ حکومت اس پر کھل کربات کرے گی کہ فلسطین کے معاملے پر ہم بحثیت قوم متحد اور ایک ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایران کے خلاف جنگ اختتامی مرحلے کے قریب پہنچ چکی، ڈونلڈ ٹرمپ کا دعویٰ

معروف آسٹریلوی آل راؤنڈر ایشٹن ٹرنر ملتان سلطانز کے کپتان مقرر

آذربائیجان کے صدر کا مجتبیٰ خامنہ ای کو خط، ایران کا سپریم لیڈر بننے پر مبارکباد

ترکیہ کے لیے خطرہ بننے والے اشتعال انگیز اقدامات نہ کیے جائیں، ترک صدر نے ایران کو خبردار کردیا

ایران کے تیل پر قبضہ کرنے کی بات ابھی جلد بازی ہوگی، ڈونلڈ ٹرمپ

ویڈیو

اسلام میں ذہنی سکون حاصل کرنے کے طریقے

تیل کی قیمتوں میں اضافہ، حالات کنٹرول سے باہر ہونے کا خدشہ، امریکا و اسرائیل کو بھاری نقصان، ٹرمپ کی چیخیں

نقاب میں شناخت، چارسدہ کی نوجوان کنٹینٹ کریئیٹر کی کہانی

کالم / تجزیہ

انڈین کرکٹ ٹیم مسلسل ناقابل شکست کیسے بنی؟

کیا یہ امریکا کی آخری جنگ ہے؟

موکھی متارا: کراچی کی ایک تاریخی داستان