حرمین شریفین میں اب حجاج کرام کی رہنمائی روبوٹ کرے گی

جمعہ 5 جنوری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

مسلمانوں کے مقدس مقامات مسجد الحرام، مسجد نبوی میں اب حجاج کرام کی رہنمائی مصنوعی ٹیکنالوجی سے چلنے والے روبوٹ کرے گی۔

سعودی عرب کے اخبار ’عرب نیوز‘ کے مطابق حرمین شریفین کی جنرل اتھارٹی نے مصنوعی ذہانت اور ڈیجیٹل تکنیک سے آراستہ روبوٹ کی خدمات لی ہیں، روبوٹ حرمین شریفین میں زائرین اور حجاج کرام کی رہنمائی کرے گا۔

علاوہ ازیں حرمین شریفین کے اندر اور باہر بڑی اسکرینوں کے ذریعے معلوماتی مواد کی تشہیر کی جا رہی ہے، اتھارٹی آپریشن اور مینٹیننس ایڈمنسٹریشن ان ہائی ڈیفینیشن اسکرینوں کے ذریعے بغیر کسی رکاوٹ کے کام یقینی بناتی ہے۔

مذہبی اور رہنمائی کے پہلوؤں میں معزز علمائے کرام  پر مشتمل ایک خصوصی ٹیم مخصوص مواقع کے مطابق مواد تیار کرتی ہے اور ایک ٹیم اس مواد کا متعدد زبانوں میں ترجمہ کرتی ہے۔ یہ اسکرینیں جو ہروقت کام کرتی ہیں، حکمت عملی کے ساتھ حرمین شریفین کے داخلی و خارجی راستوں، صحنوں اور حرمین شریفین کی طرف جانے والی سڑکوں پر لگائی گئی ہیں۔

مزید برآں اتھارٹی نے مصنوعی ذہانت کی حامل ایک روبوٹ بھی متعارف کروائی ہے، جو حجاج کرام کی مدد کے لیے ضروری بروشر اور اشاعتوں کے ذریعے ان کو حج کی رسومات ادا کرنے کی گائیڈ لائنز دیتی ہے۔

یہ انٹرایکٹو گائیڈنس روبوٹ معلوماتی اور گائیڈنگ مواد پر مشتمل ہے، جو صارفین کو اپنے موبائل فون کے ذریعے اس تک رسائی اور اشتراک کرنے کی اجازت دیتا ہے۔

قابل ذکر بات یہ ہے کہ روبوٹ میں حرمین شریفین کے اندر مختلف علاقوں میں گھومنے پھرنے کی صلاحیت موجود ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp