روسی جارحیت کے خلاف یوکرین کی مدد کرتے رہیں گے، ترجمان امریکی قومی سلامتی کونسل

جمعرات 5 جنوری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکی قومی سلامتی کونسل کے ترجمان کا کہنا ہے کہ روسی جارحیت کے خلاف یوکرین کی مددکر رہے ہیں اور کرتے رہیں گے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق گزشتہ روز روس میں مقبوضہ یوکرینی شہر مکیوکا میں یوکرین کی جانب سے فوجی ٹرینگ سینٹر میں امریکی میزائل داغے گئے جس کے نتیجے میں 89 روسی فوجی ہلاک ہوئے تھے۔

اس واقعے پر وائٹ ہاوس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہےکہ فوجی ہلاکتوں میں امریکا کاہاتھ نہیں ہے۔

یوکرینی حملے میں ہلاک فوجیوں کی تعداد 89 ہوگئی، روسی وزارت دفاع نے نقصان کی وجہ بتادی

میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی قومی سلامتی کونسل کے ترجمان جان کربی نے کہا ہےکہ یوکرین اپنے دفاع میں جوابی کارروائی کررہا ہے جب کہ روسی فوجی اڈے پر امریکی ہتھیاروں کے استعمال کا روس کا الزام بے بنیاد ہے۔

جان کربی نے مزید کہا کہ روسی جارحیت کے خلاف یوکرین کی مددکر رہے ہیں اور کرتے رہیں گے، یوکرین پرجارحیت روس نے کی اور روس ہی اپنے نقصانات کاذمہ دار ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق جان کربی نے اپنے بیان میں میزائل حملے میں ہلاک روسی فوجیوں کی اصل تعداد بتانے سے انکار کردیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

صدر ٹرمپ نے کینیڈین وزیراعظم سے ‘غزہ بورڈ آف پیس’ میں شامل ہونے کی دعوت واپس لے لی

ورلڈ کرکٹ فیسٹیول: پاکستان کی بھارت کیخلاف سنسنی خیز فتح، مصافحہ کی بحالی

ڈونلڈ ٹرمپ اور میلانیا ٹرمپ کی شادی کی 21ویں سالگرہ، وائٹ ہاؤس کی مبارکباد

فیفا کے صدر جیانی انفانٹینو کا جلد پاکستان کے دورے کا اعلان

خیبرپختونخوا: مصنوعی ذہانت کے جدید ترین کیمروں سے لیس سیف سٹی منصوبہ، کیا قیامِ امن میں مدد ملے گی؟

ویڈیو

کوئٹہ اور بالائی علاقوں میں برفباری کے بعد سیاحتی مقامات پر سیاحوں کی سرگرمیوں میں اضافہ

چکوال کی سائرہ امجد کا منفرد آرٹ: اسٹیل وول اور ایکرلیک سے فطرت کی عکاسی

وی ایکسکلوسیو: پی ٹی آئی دہشتگردوں کا سیاسی ونگ ہے اسی لیے اس پر حملے نہیں ہوتے، ثمر بلور

کالم / تجزیہ

کیمرے کا نشہ

امریکی خطرناک ہتھیار جس نے دیگر سپرپاورز کو ہلا دیاٖ

گل پلازہ کی آگ سے بننے والے دائرے