جام کمال کو الیکشن لڑنے کی اجازت مل گئی، اختر مینگل، ثنا اللہ زہری ابھی انتظار کریں

ہفتہ 6 جنوری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کوئٹہ میں الیکشن ٹربیونل نے سابق وزیر اعلٰیٰ جام کمال کے کاغذات نامزدگی منظور کیے جانے  خلاف دائرے 5 اپیلیں خارج کرتے ہوئے الیکشن میں حصہ لینے کی اجازت دے دی ہے جبکہ  ٹربیونل نے نواب ثناء اللہ زہری اور سرداراخترمینگل کے خلاف دائر اپیلوں کی سماعت 8 جنوری تک ملتوی کردی۔

  کوئٹہ میں قائم الیکشن ٹربیونل میں کاغذات نامزدگی مسترد یامنظورہونے کے خلاف  دائرہونے والی 405 اپیلوں پر سماعت  کا سلسلہ ہفتہ کو بھی جاری رہا۔

 اپیلوں کی سماعت جسٹس محمد ہاشم کاکڑ اور جسٹس محمد عامر نواز رانا پرمشتمل بینجز کر رہے ہیں۔

اپیلیٹ ٹربیونل نے اپیلوں پر سماعت کے دوران اعتراضات دور کیے جانے کے بعد ابتک   328 امیدواروں کو الیکشن میں حصہ لینے کی اجازت دے دی ہے اور 5 اپیلوں کو مسترد کردیاہے جب کہ 8اپیلوں پر فیصلہ محفوظ کر لیا گیا ہے۔

جسٹس محمد ہاشم نے مسلم لیگ ن کے رہنماء وسابق وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان کے این اے 257 ،پی بی 25اورپی بی 22سے کاغذات نامزدگی منظورہونے کے خلاف بی این پی کی جانب سےدائرکی جانےوالی 5 اپیلیں سماعت کے بعد خارج کردیں۔

جام کمال پر مخالف فریق نے اعتراض لگایاتھاکہ ان کے پاس اقامہ ہے اور وہ دہری شہرت کے حامل ہیں، جس پر ٹربیونل کے سامنے جام کمال کے وکیل بیرسٹر ظہورحسن جاموٹ نے پیش ہو کر کہا کہ ان کے مؤکل کے اقامہ کی مدت  2018 میں ختم ہوچکی ہے۔

جس پر ٹوبیونل نے اعتراض دورکرتے ہوئے پانچوں اپیلیں خارج کردیں۔ دوسری جانب سابق وزراء اعلی کے پی پی پی کے رہنماء نواب ثناءکے این اے 261اورپی بی 18  سے سابق وزیراعلی وبی این پی کے سربراہ سردار اختر مینگل کوتین حلقوں  این اے 261،این اے256 اورپی بی 20 اپیلوں کی سماعت 8 جنوری تک ملتوی کردی ان دونوں پر بھی اقامہ رکھنے کے اعتراضات  ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp