9 مئی کو جمہوریت کے خاتمے کے لیے جعلی فلیگ آپریشن کیا گیا، عدلیہ تحقیقات کرے، عمران خان

ہفتہ 6 جنوری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان نے الزام عائد کیا ہے کہ 9 مئی کو پاکستان کی جمہوریت کو ختم کرنے کے لیے جعلی فلیگ آپریشن کا استعمال کیا گیا۔  تشدد کی کبھی حمایت نہیں کی بغیر تحقیقات کے مورد الزام ٹھہرایا جا رہا ہے۔

پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے شریک چیئرمین عمران خان نے اڈیالہ جیل منتقلی کے بعد اپنی قید کے دوران 9 مئی کے واقعات سے متعلق پہلی مرتبہ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر ویڈیو کلپس کے ساتھ ٹویٹ کیا ہے۔

اپنے ٹویٹ میں عمران خان نے دعویٰ کیا ہے کہ 9 مئی کو پاکستان کی جمہوریت کو ختم کرنے کے لیے جعلی فلیگ آپریشن کا استعمال کیا گیا۔ جس پارٹی نے اپنے 26 سالوں میں کبھی تشدد کی حمایت نہیں کی، اسے بغیر کسی آزادانہ تحقیقات کے بار بار مورد الزام ٹھہرایا جا رہا ہے۔

انہوں نے لکھا کہ یہ بند ہونا چاہیے، ہم عدلیہ پر زور دیتے ہیں کہ وہ آزادانہ تحقیقات کرے اور قانون کو اپنا راستہ اختیار کرنے دیا جائے۔

واضح رہے کہ پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی نے جمعرات 4 دسمبر 2024 کو لاہور ہائی کورٹ میں کہا تھا کہ اس نے پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی تقاریر اور میڈیا ٹاکس پر پابندی نہیں لگائی ہے۔ پیمرا کے وکیل ہارون دوگال نے یہ بیان  عمران خان کی طرف سے دائر کی گئی ایک پٹیشن کی سماعت کے دوران دیا۔

عمران خان نے گزشتہ برس پیمرا کے اس فیصلے کے خلاف عدالت سے رجوع کیا تھا جس کے مطابق پیمرا نے ٹیلی ویژن چینلز کو ان کی تقاریر اور میڈیا سے بات چیت کو نشر کرنے پر پابندی لگائی تھی۔ یہ پابندی عمران خان کی اس تقریر کے بعد لگائی گئی تھی جس میں انہوں نے سابق آرمی چیف جنرل قمر باجوہ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

9 مئی میں ملوث افراد کو سزا ملنی چاہیے تاکہ مستقبل میں ایسا کوئی واقعہ دوبارہ نہ ہو، فیصل کریم کنڈی

بنگلہ دیش کے قومی سلامتی کے مشیر کی واشنگٹن میں امریکی حکام سے اہم ملاقاتیں، دوطرفہ اقتصادی تعان پر تبادلہ خیال

وفاقی وزیر اطلاعات کی عشرت فاطمہ کے گھر آمد، پی ٹی وی میں بطور مینٹور شمولیت کی پیشکش

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں آئندہ 15 روز کے لیے برقرار

بغیر ایم ٹیگ گاڑیوں کا اسلام آباد میں داخلہ آج رات 12 بجے کے بعد ممنوع

ویڈیو

بسنت منانے کی خواہش اوورسیز پاکستانیوں کو بھی لاہور کھینچ لائی

مردان کے ریڈ بلڈ بیڑوچ مالٹے کی خاص بات کیا ہے؟

وی ایکسکلوسیو: نہ کوئی ونڈر بوائے آرہا ہے نہ ٹیکنوکریٹس اس ملک کے مسائل حل کرسکتے ہیں: مصدق ملک

کالم / تجزیہ

’شام ڈھل جائے تو محسنؔ تم بھی گھر جایا کرو‘

ٹرمپ کی اخلاقی جڑیں

کریٹیکل منرلز، دنیا کی سب سے بڑی مائننگ کمپنی کونسی، ریکوڈک فیصلہ کن