سانحہ 9 مئی: ریاست مخالف شر پسندی اور پروپیگنڈا ایک بار پھر بے نقاب

اتوار 7 جنوری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سانحہ 9 مئی میں ملوث شرپسند عناصر کے سوشل میڈیا پر جاری پروپیگنڈا کی اصل حقیقت منظر عام پر آگئی، مخصوص سیاسی جماعت کے  ایک نقاب پوش تخریب کار نے متعدد گاڑیوں کی توڑ پھوڑ کی لیکن سیاسی جماعت سے جڑے اکاؤنٹس نے اِسکا جھوٹا الزام ریاستی اداروں پر عائد کر دیا۔

ویڈیو شواہد سے ثابت ہوا کہ گاڑیوں کی توڑ پھوڑ میں ملوث شخص کسی ادارے کا نہیں بلکہ خصوصی جماعت کا شر پسند ہے۔ مذکورہ شر پسند کو شیر پاؤ پل لاہور پر پولیس سے ڈنڈا چھینتے اور پھر گیریژن آفیسرز میس لاہور میں گاڑیوں کو نقصان پہنچاتے واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔

مخصوص سیاسی جماعت کا یہ طرز عمل ریاستی اداروں پر بے بنیاد الزامات لگا کر عوام کو گمراہ کرنے کی سازش ہے۔ ریاستی اداروں کے خلاف ایسے پروپیگنڈے کو بے نقاب کرکے ہی ملک دشمن ایجنڈے کو ناکام بنایا جا سکتا ہے۔

واضح رہے سانحہ 9 مئی کو احتجاج کے طور پر ایک سیاسی جماعت کے کارکنان نے ملک کے مختلف اداروں، سرکاری املاک، شہیدوں کی یادگاروں، ریڈیو پاکستان دیگر عمارتوں کو توڑ پھوڑ کا نشانہ بنایا، سڑکوں پر گاڑیوں، پولیس اور دیگر سیکیورٹی اہلکاروں پر تشدد کیا۔

اس واقعے کے بعد ریاست نے مزید سخت قدم اٹھاتے ہوئے سول اور فوجی تنصیبات پر حملے اور آتش زنی کرنے والوں کو پاکستان آرمی ایکٹ اور آفیشل سیکرٹ ایکٹ سمیت متعلقہ قوانین کے تحت انصاف کے کٹہرے میں لانے کا فیصلہ کیا مخصوص سیاسی جماعت کے سربراہ اور ان کی پارٹی کے کارکنوں کے خلاف متعدد مقدمات درج کیے گئے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp