صدیوں قبل عربوں کا دارالحکومت رہنے والا اور کئی سلطنتوں کا مرکز سندھ کا تاریخی شہر برہمن آباد وقت کے بے رحم تھپیڑوں کے سبب کھنڈر اور ملبے کے ڈھیر بن چکا ہے۔
برہمن آباد اپنی قدیم تہذیب کے باعث عالمی ورثے میں بھی شامل ہے، تاہم مناسب دیکھ بھال نہ ہونے کے سبب اس وقت قبرستان کا منظر پیش کررہا ہے۔ اب تک ہونے والی تحقیق سے یہ ثابت ہو چکا ہے کہ ایک زمانے میں یہ شہر سندھ کا تجارتی مرکز تھا۔ انگریز دور حکومت میں ہونے والی تحقیق میں یہاں سونے کی مورتیاں، زیورات، سکّے، عربی و فارسی کے مخطوطات اور قیمتی پتھر ملے تھے، جو اس وقت برطانوی اور ممبئی کے عجائب گھروں میں موجود ہیں۔
مختلف ادوار میں ہونے والی کھدائی میں یہاں اسلام اور قبل از اسلام دونوں ہی ادوار کے شواہد ملے ہیں۔ تاریخ اور ثقافت کے اس اہم مرکز میں اب کون کون سے آثار باقی ہیں؟ بتا رہے ہیں اویس اکرم رحمانی اپنی ویڈیو رپورٹ میں: