الیکشن سروے پر پابندی کا حکم لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا

پیر 8 جنوری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

عام انتخابات 2024  سے قبل الیکشن سروے پر پابندی کے حکم کیخلاف لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی گئی ہے، جس میں موقف اپنایا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن اور پیمرا کا مذکورہ اقدام آئین کے آرٹیکل 19 اے کی خلاف ورزی ہے۔

الیکشن کے دوران سروے کرنے پر پابندی کرنے کے خلاف ہائیکورٹ میں درخواست اینکرپرسن حبیب اکرم نے محمدعاطف امین ایڈووکیٹ کی وساطت سے دائرکی ہے، جس میں الیکشن کمیشن اور پیمرا سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست گزار کے مطابق الیکشن کمیشن نے 13اکتوبر کو انتخاب کے حوالے سے میڈیا کےلیے کوڈ آف کنڈکٹ جاری کیا، الیکشن کمیشن نے پرنٹ و الیکٹرانک ،ڈیجیٹل میڈیا سمیت تمام صحافیوں پر الیکشن سروے کرنے پر پابندی عائد کی اور اس ضمن میں یکم جنوری کو پیمرا نے ٹی وی چینلز پرکوڈ آف کنڈکٹ پر عملدرآمد کرانے کےلیے مراسلہ جاری کیا۔

درخواست گزار حبیب اکرم نے موقف اختیار کیا ہے کہ الیکشن کمیشن اور پیمرا کا اقدام ائین کے ارٹیکل 19اے کی خلاف ورزی ہے لہذا عدالت سروے پر پابندی کے اقدام کو کالعدم قراردیا جائے اور اس درخواست کے حتمی فیصلے تک پیمرا اور الیکشن کمیشن کے نوٹیفکیشن معطل کیئے جائیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

معروف آسٹریلوی آل راؤنڈر ایشٹن ٹرنر ملتان سلطانز کے کپتان مقرر

آذربائیجان کے صدر کا مجتبیٰ خامنہ ای کو خط، ایران کا سپریم لیڈر بننے پر مبارکباد

ترکیہ کے لیے خطرہ بننے والے اشتعال انگیز اقدامات نہ کیے جائیں، ترک صدر نے ایران کو خبردار کردیا

ایران کے تیل پر قبضہ کرنے کی بات ابھی جلد بازی ہوگی، ڈونلڈ ٹرمپ

ورک فرام ہوم، سرکاری گاڑیوں کے ایندھن میں کمی، خیبرپختونخوا نے بھی اہم فیصلے کرلیے

ویڈیو

اسلام میں ذہنی سکون حاصل کرنے کے طریقے

تیل کی قیمتوں میں اضافہ، حالات کنٹرول سے باہر ہونے کا خدشہ، امریکا و اسرائیل کو بھاری نقصان، ٹرمپ کی چیخیں

نقاب میں شناخت، چارسدہ کی نوجوان کنٹینٹ کریئیٹر کی کہانی

کالم / تجزیہ

انڈین کرکٹ ٹیم مسلسل ناقابل شکست کیسے بنی؟

کیا یہ امریکا کی آخری جنگ ہے؟

موکھی متارا: کراچی کی ایک تاریخی داستان