نواز شریف انتخابی مہم میں شرکت کا باقائدہ آغاز 22 جنوری کو مانسہرہ سے کریں گے

پیر 8 جنوری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

انتخابات میں پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدواروں کی انتخابی مہم میں جان ڈالنے کے لیے پارٹی قائد میاں محمد نواز شریف نے خود متحرک ہونے کا فیصلہ کرلیا۔

پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف پارٹی کی انتخابی مہم میں حصہ لینا شروع کردیں گے جس کا آغاز 22 جنوری کو صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع مانسہرہ سے کیا جائے گا۔

نواز شریف پہلے کس جلسے میں شرکت کریں گے اس بات کے لیے پنجاب کے ضلع قصور اور مانسہرہ میں مقابلہ تھا تاہم قرعہ مؤخرالذکر کے نام نکلا۔ پارٹی کی سینیئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز بھی مانسہرہ جلسے میں اپنے والد کے ہمراہ ہوں گی۔

پارٹی صوبہ خیبرپختونخوا میں نواز شریف کے انتخابی جلسے کو کامیاب پاور شو بنانے کے لیے سرگرم ہے جس کے لیے کیپٹن ریٹائرڈ محمد صفدر اور سردار یوسف کو ٹاسک دیا گیا ہے۔

پارٹی صدر شہباز شریف اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز بھی ملک بھر میں انتخابی جلسوں سے خطاب کریں گے جبکہ مریم نواز لاہور اور بھیرہ کے انتخابی جلسوں میں بھی موجود ہوں گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp