امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات

پیر 8 جنوری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان میں امریکا کے سفیر ڈونلڈ بلوم کی چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کی جس کے دوران فریقین نے دونوں ممالک کے درمیان تجارتی اور سرمایہ کاری  تعلقات  کی اہمیت اور امریکا پاکستان گرین الائنس کے فریم ورک  میں پیشرفت  کے موضوعات پر بھی گفتگو کی۔

امریکی مشن کے قائم مقام ترجمان تھامس مونٹگمری کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق ‎پاکستان کے وسیع تر سیاسی شراکت داروں  کے ساتھ اپنی ملاقاتوں کے  تسلسل میں ریاستہائے متحدہ امریکا کے سفیر ڈونلڈ بلَوم نے  پیر کو بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کی جس کا مقصد آزادانہ و منصفانہ انتخابات کی اہمیت سمیت موجودہ سیاسی اُمورپر تبادلہ خیال کرنا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp