تاریخ کا مختصر ترین ٹیسٹ: آئی سی سی نے نیو لینڈز کی پِچ کو غیر تسلی بخش قرار دے دیا

منگل 9 جنوری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارت اور جنوبی افریقہ کی ٹیموں کے درمیان فریڈم ٹرافی کا دوسرا ٹیسٹ میچ نیولینڈز کرکٹ گراؤنڈ پر کھیلا گیا جس میں وکٹوں کی جھڑی لگ گئی اور ٹیسٹ میچ صرف ڈیڑھ دن میں اختتام پذیر ہو گیا اور اس ٹیسٹ میچ کو ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ کا مختصر ترین ٹیسٹ میچ قرار دیا گیا۔

اس میچ میں میزبان جنوبی افریقہ کو بھارت کے ہاتھوں 7 وکٹوں سے شکست ہوئی لیکن شروع دن سے اس ٹیسٹ میچ کی پِچ پر سوالیہ نشان اُٹھ رہا تھا اور آئی سی سی نے میچ ریفری سے پچ رپورٹ طلب کی تھی،  تاہم اب انٹرنیشل کونسل (آئی سی سی) نے اس پچ پر اپنا فیصلہ سنا دیا۔

انٹرنیشل کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے نیو لینڈز کی پِچ کو ٹیسٹ میچ کلے لیے غیر تسلی بخش قرار دے دی گیا ہے، اس ٹیسٹ میچ کے میچ ریفری کرس براڈ نے آئی سی سی کو اپنی رپورٹ جمع کرواتے ہوئے پچ پر اپنے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے اس پچ کو بیٹنگ کے لیے غیر سازگار قرار دیا تھا جس کی روشنی میں آئی سی سی نے اپنا فیصلہ سنایا۔

آئی سی سی قوانین کے مطابق نیولیڈز گراؤنڈ کو ایک ڈی میرٹ پوائنٹ دے دیا گیا، اگر کسی گراؤنڈ کو آئی سی سی کی جانب سے 6 ڈی میرٹ پوئنٹس مل جائیں تو وہ گراؤنڈ 12 ماہ تک کسی بھی بین القوامی میچ کی میزبانی سے محروم ہو جاتا ہے اور اگر 12 ڈی میرٹ پوائنٹس کی پینلٹی لگ جائے تو یہ محرومی 24 ماہ کی ہو جاتی ہے۔

جنوبی افریقہ کرکٹ بورڈ 14 روز کے اندر فیصلے کے خلاف اپیل کر سکتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پی ٹی آئی کا 8 فروری کو کوئی شو نہیں ہوگا، یہ پہیہ جام ہڑتال کی صلاحیت نہیں رکھتے، رانا ثنااللہ

پنجاب میں دھند کا راج برقرار، مختلف موٹرویز بند

امریکا کے بغیر روس اور چین کو نیٹو کا کوئی خوف نہیں، ڈونلڈ ٹرمپ

شفیع جان کا ٹی ٹی پی کو دہشتگرد تنظیم قرار دینے سے گریز، سلمان اکرم راجا نے مؤقف رد کردیا

بنگلہ دیش میں اپوزیشن جماعت بی این پی کے رہنما عزیز الرحمان فائرنگ سے جاں بحق

ویڈیو

خیبرپختونخوا میں گورنر راج، کیا سہیل آفریدی کی چھٹی کا فیصلہ ہوگیا؟

تبدیلی ایک دو روز کے دھرنے سے نہیں آتی، ہر گلی محلے میں عوام کو متحرک کریں گے، سلمان اکرم راجا

کراچی میں منفرد  ڈاگ شو کا انعقاد

کالم / تجزیہ

امریکا تیل نہیں ایران اور چین کے پیچھے وینزویلا پہنچا

وینزویلا کی’فتح‘ کے بعد، دنیا کا نقشہ کیا بنے گا؟

منو بھائی کیوں یاد آئے؟