پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان نے کہا ہے کہ مجھے طاقتور کو قانون کے تابع کرنے کی سزا دی جا رہی ہے۔
اڈیالہ جیل راولپنڈی میں صحافیوں سے غیررسمی گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہاکہ توشہ خانہ کیس میں آفس بوائے کے ذریعے مجھ پر کرپشن کا الزام لگایا گیا ہے۔
انہوں نے کہاکہ بطور وزیر اعظم میں نے کسی اور کا نہیں بلکہ آفس بوائے کا استعمال کیا، کیا ایسا ممکن ہے؟۔
Related Posts
عمران خان نے کہاکہ میرے خلاف چپڑاسی سمیت 2 افراد کو وعدہ معاف گواہ بنایا گیا ہے، کیا یہ معاشرہ امر باالمعروف پر چل رہا ہے؟ جبکہ یہ ایک اسلامی معاشرہ ہے۔
سابق وزیراعظم نے کہاکہ معاشرہ اچھائی، برائی پر ہوتا ہے، اچھائی ختم تو معاشرہ ختم۔
سپریم کورٹ نااہلی فیصلے سے متعلق بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ یہ عدالت کا فیصلہ ہے۔
شیخ رشید سے انتخابی اتحاد سے متعلق عمران خان نے کہاکہ سیاسی سیٹ اپ اس کا فیصلہ کرے گا۔
واضح رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اس وقت اڈیالہ جیل میں قید ہیں جہاں ان پر مختلف کیسز چل رہے ہیں۔
عمران خان کی سائفر کیس میں سپریم کورٹ نے ضمانت منظور کی تھی مگر 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل سمیت توشہ خانہ کیس میں گرفتاری کی وجہ سے ان کی رہائی ممکن نہیں ہو سکی تھی۔