ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کے ریٹائر ہونے پر ان کے لئے حیدرآباد میں الوداعی تقریب منعقد کی گئی ۔ اس الوداعی تقریب میں ثانیہ مرزا کے 20 سالہ طویل کیرئیر کا جشن منانے کے لئے بالی ووڈ انڈسٹری کی بہت سی مشہور شخصیات اور کھلاڑیوں نے بھی شرکت کی۔
اس الوداعی تقریب کی کچھ تصاویر ایسی بھی ہیں جنھیں انٹرنیٹ پر بہت پسند کیا جا رہا ہے ۔
اس الوداعی تقریب میں یوراج سنگھ ، ظہیر خان ، اے آر رحمان ، ڈایانا پینٹی ، فرح خان ، ہما قریشی ، نہیا دھوپیا سمیت متعدد افراد نے شرکت کی۔
بھارتی اداکار گورو کپور نے اپنے انسٹا پر ثانیہ کے ساتھ تصویر شئیر کی جس کے کیپشن میں لکھا کہ اس تصویر میں اصل ہیرو کون ہے اندازہ لگانا بالکل بھی مشکل نہیں۔

اداکار نے ثانیہ کے ساتھ ایک اور تصویر شئیر کی اور ثانیہ مرزا کو مبارک باد دیتے ہوئے لکھا کہ ثانیہ ہر فرد کے لئے انسپائریشن ہیں۔

بھارتی اداکارہ نہیا دھوپیا نے ثانیہ مرزا کے ساتھ تصویر شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ ان کے جیسا کوئی بھی نہیں ہے۔

اسی طرح اداکارہ ہما قریشی نے بھی کچھ تصاویر شئیر کیں اور لکھا کہ میری دوست کے لئے جو نوجوان لڑکے اور لڑکیوں کے لئے انسپائریشن ہیں ۔ انہوں نے لکھا کہ میں آپ سے پیار کرتی ہوں ۔ میں نے آپ کو پہلی بار 2015میں ومبلڈن جیتتے ہوئے دیکھا تھا اور اس کے بعد سے ہماری دوستی میں اضافہ ہوا تھا۔

بھارتی فلم ڈائریکٹر فرخ خان نے انسٹا گرام پر تصویر شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ تو یہ وہی ہے جو چیمپینز ریٹائرمنٹ کے بعد کرتے ہیں اپنے بہترین دوستوں کے ساتھ بستر پر آرام کرتے ہیں۔
