انتخابات 2024: الیکشن کمیشن نے ووٹرز کی اہم مشکل آسان کردی

بدھ 10 جنوری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

الیکشن کمیشن آف پاکستان کی ہدایت پر تمام ووٹرز کی حلقہ جات (قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلی) سے متعلق معلوما ت ایس ایم ایس سروس 8300 پر فراہم کر دی گئی ہیں۔

ترجمان کے مطابق اب ووٹرز شماریاتی بلاک کوڈ، انتخابی فہرست میں سلسلہ نمبر، گھرانہ نمبر، قومی اسمبلی کا حلقہ نمبر و ضلع کا نام، صوبائی اسمبلی کا حلقہ نمبر و ضلع کا نام، انتخابی علاقے کا نام، متعلقہ ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر کا ٹیلی فون نمبر، ہیلپ لائن نمبر، ای سی پی ویب سائٹ سے متعلق معلومات 8300 پر ایس ایم ایس کر کے حاصل کر سکیں گے۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے 8 فروری کو ملک میں عام انتخابات کا اعلان کر رکھا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp