اداکارہ اور گلوکارہ سلینا گومز نے گولڈن گلوبز ایوارڈز کے دوران پیش آنے والے ڈرامے اور سوشل میڈیا پر سرخیوں کی زینت بننے کے بعد سوشل میڈیا سے بریک لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے یہ اعلان سوشل میڈیا پر سخت تنقید کی زد میں رہنے کے بعد کیا ہے۔
اتوار کے روز ہونے والے ایوارڈ شو میں سلینا گومز کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی، جب ایوارڈ کے لیے نامزدگیوں کا اعلان کیا جا رہا تھا تو عین اس وقت سلینا گومز اپنی دوست ٹیلر سوئفٹ اور کیلی ٹیلر کے ساتھ بات چیت کرنے میں مصروف تھیں، اس دوران سوشل میڈیا پر یہ لمحہ وائرل ہوگیا اور لوگ مختلف قیاس آرائیاں کرنے لگے۔
سوشل میڈیا پر صارفین نے تو کہا کہ وہ لوگ ان کی باتوں سے حیران رہ گئے تھے اور ایک افواہ تیزی سے آن لائن پھیل گئی کہ سلینا گومز نے اداکار ٹموتھی شالمیٹ کے ساتھ رات کے وقت تصویر کھینچنا چاہی لیکن اس کی گرل فرینڈ کائلی جینر نے اسے ٹھکرا دیا۔
صارفین نے سلینا گومزکو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے سخت تنقید کا نشانہ بنایا، اور طرح طرح کی قیاس آرائیاں کیں جس پر سلینا گومز نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ وہ بالکل بھی کسی کے بارے میں بات نہیں کر رہی تھیں، بلکہ ٹیلر سوئفٹ کو اپنے 2 دوستوں کے بارے میں بتایا جن کے ساتھ (ہک اپ) ملی تھیں۔ وہ کسی کے بارے میں بات نہیں کر رہی تھیں اور نا ہی ان کو کسی کے بارے میں بات کرنا پسند ہے۔
سیلینا گومز نے سوشل میڈیا کی قیاس آرائیوں کو مسترد کرتے ہوئے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنے بوائے فرینڈ بینی بلانکو کے 2 چھوٹے بچوں کے ساتھ پوسٹ شیئر کی۔ جس میں انہوں نے سوشل میڈیا سے بریک لینے کے اپنے فیصلے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ کچھ عرصے کے لیے سوشل میڈیا سے دور ہوں گی اور وہ واقعی اس پر توجہ مرکوز کر رہی ہیں کیونکہ یہ ان کے لیے بہت اہم ہے۔
اس سے قبل بھی سلینا گومز نے کئی بار اپنا کیریئر تبدیل کرنے کا اشارہ دیا، 31 سالہ سلینا گومز نے کہا کہ میری اگلی البم آخری ہوسکتی ہے جس کے بعد ممکن ہے گلوکاری کو خیرباد کہہ دوں۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اپنے ایک انٹرویو کے دوران سلینا گومز نے کہا کہ میرا میوزک کیریئر اتفاق سے شروع ہوا تھا، میں اداکاری کے کیریئر پر توجہ دینا چاہتی ہیں۔
واضح رہے گلوکارہ نے 2021ء میں بھی گائیکی کے مستقبل کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ اس حوالے سے آخری کوشش کرنا چاہتی ہیں، لگتا ہے لوگ مجھے سنجیدہ نہیں لیتے، لوگ سنجیدگی سے نہ لیں تو گلوکاری کرتے رہنا مشکل ہوتا ہے۔ لیکن اس کے بعد بھی انہوں نے گلوکاری کو جاری رکھا تھا۔