میٹا نے ہزاروں ملازمین برطرف کرنے کا منصوبہ بنالیا

منگل 7 مارچ 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر کے بعد اب ٹیکنالوجی کمپنی ’ میٹا ‘ نے بھی ہزاروں ملازمین کی برطرفی کی منصوبہ بندی کرلی ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق فیس بک اور انسٹاگرام کی ملکیت رکھنے والی کمپنی ’ میٹا ‘ نے ہزاروں ملازمین کو نوکریوں سے برطرف کرنے کی منصوبہ بندی کی ہے۔

اس سے قبل میٹا نے گزشتہ سال نومبر میں 13 فیصد ملازمین یعنی 11000 ملازمین کو برخاست کیا گیا تھا۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ میٹا اس کے علاوہ بھی کمپنی کے انتظامی اسٹرکچر پر کام کررہی ہے جس میں مینیجر کی سطح پر تنخواہوں میں کٹوتی پر بھی منصوبہ بندی کی جارہی ہے جس سے ہزاروں ملازمین کے متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر سے بھی سینکڑوں ملازمین کو برطرف کیا گیا تھا۔

ایلون مسک کے نئے مالک بننے کے بعد ٹوئیٹر کے 4400 سے 5500 کنٹریکٹ ملازمین کو فارغ کر دیا گیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp