اسلام آباد سمیت خیبرپختونخوا اور پنجاب کے مختلف علاقوں میں شدید زلزلے کے جھٹکے

جمعرات 11 جنوری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسلام آباد سمیت آزاد کشمیر، پنجاب اور خیبرختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 6.0 ریکارڈ ہوئی ہے، زلزلے کی گہرائی 213 کلو میٹر تھی اور زلزلے کا مرکز ہندوکش ریجن افغانستان تھا۔

اسلام آباد کے علاوہ پشاور اور لاہور کے گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ پاکستان کے شمالی علاقوں میں بھی زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔ ماہرین کے مطابق زلزلے کی شدت زیادہ نہیں تھی لیکن دورانیہ زیادہ تھا جو 23 سیکنڈز تک بتایا گیا ہے۔

زلزلے کے جھٹکے کوہاٹ، سرگودھا، ایبٹ آباد، مانسہرہ اور دیگر شہروں میں بھی محسوس کیے گئے۔ خوشاب اور چارسدہ میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

اس کے علاوہ ڈی آئی خان، بنوں، ہنگو، دیامر، پارا چنار، منڈی بہاءالدین، بھکر، نوشہرہ، مظفرآباد، وادی نیلم آزاد کشمیر میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، شیخوپورہ، پاکپتن اور گوجرانوالہ میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

انتظامیہ اور امدادی ٹیمیں صورتحال کا جائزہ لے رہی ہیں، تاہم ابھی تک کسی بھی علاقے سے جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ ریسکیو1122 کی ٹیمیں بھی الرٹ  ہو چکی ہیں، کسی بھی نقصان کی صورت میں فوراً ٹیموں کو روانہ کیا جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان کا بڑا اعزاز، سینکڑوں پاکستانی محققین دنیا کے ٹاپ سائنسدانوں میں شامل

ورلڈ کلچر فیسٹیول میں فلسطین، امریکا اور فرانس سمیت کن ممالک کے مشہور فنکار شریک ہیں؟

سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر بلوچستان میں انٹرنیٹ سروس معطل ’انٹرنیٹ صرف سہولت نہیں، ہمارا روزگار ہے‘

خیبرپختونخوا میں منعقدہ جرگے کے بڑے مطالبات، عملدرآمد کیسے ہوگا اور صوبائی حکومت کیا کرےگی؟

سینیٹ اجلاس کا ایجنڈا جاری، 27ویں ترمیم میں مزید ترامیم کی منظوری ایجنڈے میں شامل

ویڈیو

ورلڈ کلچر فیسٹیول میں فلسطین، امریکا اور فرانس سمیت کن ممالک کے مشہور فنکار شریک ہیں؟

بلاول بھٹو کی قومی اسمبلی میں گھن گرج، کس کے لیے کیا پیغام تھا؟

27 ویں ترمیم پر ووٹنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، بیرسٹر گوہر

کالم / تجزیہ

کیا عدلیہ کو بھی تاحیات استثنی حاصل ہے؟

تبدیل ہوتا سیکیورٹی ڈومین آئینی ترمیم کی وجہ؟

آنے والے زمانوں کے قائد ملت اسلامیہ