شہباز شریف کا غریب عوام کو مفت آٹا فراہم کرنے کا بڑا فیصلہ

منگل 7 مارچ 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے مہنگائی سے ستائے غریب عوام کو مفت آٹا فراہم کرنے کا بڑا فیصلہ کرلیا۔

وزیراعظم نے غریب عوام کو مہنگائی کی شدید لہر سے محفوظ رکھنے کا بڑا فیصلہ کرلیا ہے۔ اس ضمن میں غریب عوام کے لئے رمضان پیکیج تیارکرلیا ہے جس کے تحت انتہائی غریب عوام کو مفت آٹا فراہم کیا جائے گا۔

وزیر اعظم  محمد شہباز شریف کی زیر صدارت اجلاس میں پنجاب میں رمضان پیکیج کے تحت مفت آٹا فراہم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں وزیراعظم نے ہدایت کی ہے کہ غریب گھرانوں کو رمضان پیکیج کے تحت آٹے کی فراہمی پر جامع حکمت عملی جلد از جلد مکمل کی جائے ،انھوں نے کہا کہ ماہ رمضان میں روزہ داروں کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دیا جائے۔

وزیراعظم نے کہا کہ پنجاب ماڈل کی طرز پر ملک بھر میں رمضان پیکیج کی غریب عوام کو فراہمی کے لئے وفاق صوبوں کو ہرممکن تعاون فراہم کرے گا۔

اجلاس میں نگران وزیراعلی پنجاب سید محسن رضا نقوی کے علاوہ سیکرٹری فوڈ اور دیگر اعلی حکام اجلاس میں شریک ہوئے۔ چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان اور سیکرٹری خزانہ مجاہد شیر دل نے رمضان پیکج کے حوالے سے وزیر اعظم کو بریفنگ دی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp