پی ٹی آئی کو بلے کا نشان واپس کرنے کیخلاف قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ کل سماعت کریگا

جمعرات 11 جنوری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تحریک انصاف کو بلے کا انتخابی نشان دینے کے پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ میں اپیل دائر کر دی ہے۔

دائر درخواست میں فیصلہ کالعدم قرار دینے کی استدعا کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی نے انٹرا پارٹی انتخابات الیکشن ایکٹ کے مطابق نہیں کرائے۔

واضح رہے کہ قبل ازیں رجسٹرار سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن کی درخواست پر اعتراض عائد کرتے اپیل واپس کردی تھی۔

 الیکشن کمیشن نے اپیل پر عائداعتراض دور کرتے ہوئے درخواست دوبارہ جمع کروائی، جس کے بعد  سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن کی درخواست کل سماعت کے لیے مقرر کر دی۔

چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی کی سربراہی میں تین رکنی بینچ سماعت کرےگا، جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس مسرت ہلالی بینچ کا حصہ ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp