پہلا ٹی 20: بھارت نے افغانستان کو شکست سے دی

جمعرات 11 جنوری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارت اور افغانستان کے درمیان جاری 3 ٹی20 میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں بھارت نے افغانستان کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی۔

موہالی میں کھیلے جانے والے اس میچ میں میزبان بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا جس کے بعد افغانستان نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 158 رنز بنائے۔

افغانستان کی جانب سے دیے گئے 159 رنز کے ہدف کو بھارت نے 17.3 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔

ہدف کے جواب میں بھارت کی جانب سے شیوَم دُوبے نے 60، جتیش شرما نے 31 اور تِلک ورما نے 26 رنز بنائے۔

افغانستان کے طرف سے بولنگ کرتے ہوئے مجیب الرحمان نے 2 جبکہ عظمت اللہ عمرزئی نے ایک وکٹ حاصل کی۔

بھارت نے 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کر لی ہے، دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا میچ اتوار کو کھیلا جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp