توشہ خانہ ریفرنس: بشریٰ بی بی اڈیالہ جیل پہنچ گئیں، سماعت آج ہوگی

جمعہ 12 جنوری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ ریفرنس کی سماعت آج ہوگی، بشریٰ بی بی سماعت کے لیے اڈیالہ جیل راولپنڈی پہنچ گئی ہیں، احتساب عدالت کے جج محمد بشیر اڈیالہ جیل میں ہی کیس کی سماعت کریں گے۔

توشہ خانہ ریفرنس کی گزشتہ سماعت پر عدالت نے چار گواہان کے بیانات قلمبند کیے تھے، آج مزید گواہان کے بیانات قلمبند کیے جائیں گے۔ خصوصی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین بھی اڈیالہ جیل پہنچ گئے ہیں۔

بیانات قلمبند کروانے والے گواہان میں سیکشن آفیسر توشہ خانہ بنیامین، ایڈیشنل ڈائریکٹر نیب قیصرمحمود، جوائنٹ ڈائریکٹرایس بی پی ساجد خان اوراسسٹنٹ ڈائریکٹر خارجہ محمد فہیم کے نام شامل ہیں۔

عدالت میں بانی پی ٹی آئی کے وکیل نے کہا کہ ماضی کے تمام حکمرانوں نے توشہ خانہ سے تحائف لیے، بلٹ پروف گاڑیاں تک لی گئیں۔

ان کا کہنا تھا کہ  بانی پی ٹی آئی کے خلاف توشہ خانہ ریفرنس بد دیانتی پر مبنی ہے۔ عدالت نے کیس کی سماعت ایک روز کے لیے ملتوی کی، جس پر مزید سماعت آج ہوگی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp