پی ٹی آئی انتخابی ٹکٹس کا اعلان، شیر افضل مروت ٹکٹ کے حصول میں کامیاب، فردوس شمیم محروم

جمعہ 12 جنوری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

عام انتخابات برائے 8 فروری 2024 کے لیے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے امیدواروں کی فہرست جاری کر دی ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے جاری کردہ امیدواروں کی فہرست کے مطابق پارٹی چیئرمین بیرسٹرگوہر اپنے آبائی حلقے بونیر سے جب کہ شیر افضل مروت آبائی علاقے لکی مروت سے الیکشن لڑیں گے۔
شیر افضل مروت پشاور سے الیکشن لڑنے کے خواہشمند تھے اور ان کے کاغذات این اے 32 سے منظور ہو چکے تھے لیکن انہیں پشاور سے ٹکٹ نہیں ملا۔ عمران خان کے قریبی ساتھیوں میں سے ایک مراد سعید کو این اے 4 سے میدان میں اتارا گیا ہے۔

شاندانہ گلزار، اسد قیصر، تیمور جھگڑا، شہرام ترکئی، عاطف خان سمیت سینئر رہنماؤں کو ٹکٹ جاری کیے گئے ہیں۔ تاہم ٹکٹ پانے والوں میں ایک بڑی تعداد وکلا کی ہے۔

ٹکٹوں کی تفصیلات پارٹی کی جانب سے میڈیا ہاؤسز بھیجی گئی ہیں۔ بیرسٹر گوہر نے جمعرات کو اعلان کیا تھا کہ وہ رات 11 بجے ٹکٹوں کا اعلان کریں گے۔ لیکن ایسا نہیں ہوسکا اور پھر رات گئے پی ٹی آئی کی جانب سے نام صحافیوں کو بھیجے گئے

خیبرپختونخوا کی دیگر قومی و صوبائی نشستوں کے لیے جاری کیے گئے امیدواروں کے نام مندرجہ ذیل ہیں۔

بونیر اور شانگلہ

این اے 10 بونیر سے بیرسٹر گوہر پی ٹی آئی کے امیدوار ہیں۔

این اے11 شانگلہ سے سےحاجی سید فرین خان کوپی ٹی آئی کاٹکٹ جاری کیا گیا ہے۔

پی کے25 سے ریاض خان، پی کے26سےفخرجہان، پی کے27 سےعبدالکبیرکوٹکٹ جاری کیا گیا۔

پی کے28سےشوکت یوسفزئی کوپی ٹی آئی کاٹکٹ دیاگیا، پی کے29سےعبدالمنعم،پی کے30سےصدررحمان کوٹکٹ جاری ہوا۔

پشاور

پشاور میں این اے28سےساجدنواز اور این اے 29سےارباب عامرکوٹکٹ جاری کیا گیا ہے۔

این اے30سےشاندانہ گلزار، این اے31سےشیرعلی ارباب اور این اے32سےآصف خان پی ٹی آئی امیدوار ہیں

پشاور سے ہی صوبائی اسمبلی کی نشستوں پر محمود جان، تیمور جھگڑا، کامران بنگش، ارباب جہانداد، فضل الہٰی، حامد الحق، عاصم خان، مینا خان، علی زمان، ملک شہاب ، سمیع اللہ، شیر علی آفریدی اور عاطف حلیم کو ٹکٹ جاری کیے گئے ہیں۔

صوابی

پی ٹی آئی نے صوابی سے قومی اسمبلی کی 2 اورصوبائی اسمبلی کی 5 نشستوں پر ٹکٹ دیے ہیں۔

قومی اسمبلی کے لیے این اے 19 سے سابق اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی اسد قیصر اور این اے20 سے سابق صوبائی وزیر شہرام ترکئی کوٹکٹ جاری کیے گئے ہیں۔

پی کے49سےسابق ایم پی اے رنگیزخان ، پی کے 50 سے سابق ایم پی اےعاقب اللہ خان، پی کے51سےسابق ایم پی اےعبدالکریم خان، پی کے 52 سے فیصل خان ترکئی اور پی کے 53سےمرتضیٰ خان ترکئی کو ٹکٹ دیے گئے ہیں۔

مردان

مردان میں تحریک انصاف نے تین قومی جبکہ 8 صوباٸی خلقوں پر ٹکٹس جاری کیے۔

این اے 21 مجاہد خان، این اے 22 عاطف خان اور این اے 23 پر علی محمد خان کو تکٹ ملا۔

، پی کے 54 زرشاد خان، پی کے 55 طفیل انجم، پی کے 56 امیر فرزند، پی کے 57 ظاہر شاہ طورو، پی کے 58 عبدالسلام، پی کے 59 افتخار مشوانی اور پی کے 60 پر اختشام ایڈوکیٹ کو تکٹ ملا۔

ٹانک

ٹانک میں حلقہ این اے 43 پر پاکستان تحریک انصاف نے انجئنیرداور خان کنڈی کو ٹکٹ جاری کردیا۔

ٹانک میں ہی پی کے 108 پر ایڈووکیٹ عثمان بیٹنی کو ٹکٹ جاری کیا گیا۔

لوئر دیر

لوئر دیر میں این اے 6 اور این اے 7 سمیت ایک کے علاوہ تمام صوبائی حلقوں پر سابق ممبران اسمبلی کو ٹکٹ جاری کر دیے گئے۔

این اے 6 پر سابق ایم این اے بشیر خان اور این اے 7 پر سید محبوب شاہ امیدوار ہوں گے.

پی کے 14 لوئر دیر 1 پر سابق ایم پی اے اعظم خان ، پی کے 15 لوئر دیر 2 پر سابق ایم پی اے ہمایون خان ، پی کے 16 لوئر دیر 3 پر سابق ایم پی اے شفیع اللہ خان اور پی کے 18 لوئر دیر 5 پر سابق ایم پی اے ملک لیاقت خان کو ٹکٹ جاری کر دیئے گئے۔

پی کے 17 لوئر دیر 4 پر نئے امیدوار عبیدالرحمن کو ٹکٹ جاری کیا گیا ہے۔

مالاکنڈملاکنڈ میں جنیداکبراین اے 9 سے قومی اسمبلی کے لیے پی ٹی آئی کے امیدوار ہیں۔

شکیل خان ایڈوکیٹ پی کے 23 اورپیرمصورخان غازی ک وپی کے 24 کیلئے ٹکٹ ملا ہے۔

شمالی وزیرستان

شمالی وزیرستان میں قومی اسمبلی کے حلقے این اے 40 کا ٹکٹ ملک اورنگزیب وزیر کو جاری کردیا گیا۔

جب کہ صوبائی اسمبلیوں کے حلقوں میں سے پی کے 103 کا ٹکٹ علامہ اقبال داوڑ کو اور پی کے 104 کا ٹکٹ ضلعی صدر ملک نیک محمد کو جاری کردیا گیا۔

ہنگو

ہنگو میں قومی اسمبلی این اے 36 کا ٹکٹ یوسف خان جبکہ پی کے 93 کا ٹکٹ شاہ تراب خان کو دے دیا گیا۔

مہمند

مہمند میں این اے 26 کیلئے سابقہ ایم این اے ساجد مہمند کو ایک بار پھر ٹکٹ جاری کردیا گیا۔

پی کے 68 اپر مہمند کیلئے ڈاکٹر اسرار صافی کو ٹکٹ دیا گیا جب کہ پی کے 67 لوئر مہمند کیلئے محبوب شیر کو ٹکٹ جاری کیا گیا۔

ہری پور

ہری پور میں پی ٹی آئی نےایک قومی،3صوبائی حلقوں کےٹکٹ جاری کردیے۔

این اے 18 سے عمرایوب خان کوٹکٹ جاری کیا گیا۔

پی کے 46 سےاکبر ایوب خان کوٹکٹ مل گیا۔ جب کہ پی کے 47 سے ارشد ایوب خان اور پی کے48سےعدیل اعوان کو ٹکٹ جاری کیا گیا۔

ان اضلاع کی تفصیلات پی ٹی آئی کی جانب سے باضابطہ طور پر میڈیا کو بھیجی گئی ہیں۔ اس کے علاوہ موصولہ اطلاعات کے مطابق شیر افضل مروت لکی مروت سے امیدوار ہیں۔

شاہ محمود قریشی، صاحبزادے و صاحبزادی اور ٹکٹ حاصل کرنے والی دیگر اہم شخصیات

واضح رہے کہ پی ٹی آئی نے شیخ رشید کے مقابلے میں این اے 56 راولپنڈی سے شہریار ریاض کوٹکٹ دیا ہے۔

پارٹی ٹکٹس حاصل کرنے والی دیگر اہم شخصیات میں مندرجہ ذیل رہنما بھی شامل ہیں۔

این اے 47 اسلام آباد 2 سے شعیب شاہین

این اے 214 تھرپارکر1 سے شاہ محمودقریشی

این اے 215 تھرپارکر 2 سے مہرالنسا بلوچ

این اے 150 ملتان 3 سے زین قریشی

این اے 151 ملتان 4 سے شاہ محمود قریشی

این اے 151 ملتان 4 سے مہربانوقریشی

این اے 163 بہاولنگر سے شوکت بسرا

این ا ے 166 بہاولپور 3 سے کنول  شوزب

این اے 175 مظفرگڑھ 1 سے جمشید دستی

این اے 107 ٹوبہ ٹیک سنگھ 3سے ریاض فتیانہ

این اے 112 ننکانہ صاحب 2 سے بریگیڈیئر(ر)اعجازشاہ

این  اے 118 لاہور 2 سےعالیہ حمزہ

این اے 122 لاہور 6 سے بیرسٹرلطیف  کھوسہ

این اے 126 لاہور 10 سے ملک کرامت کھوکھر

این اے 128 لاہور 12 سے سلمان ا کرم راجہ

این اے 129 لاہور 13 سے میاں اظہر

این اے 130 لاہور 14 سے ڈاکٹر یاسمین راشد

این اے 232 کراچی کورنگی 1 سےعلیم عادل شیخ

این اے 238 کراچی ایسٹ 4 سےحلیم عادل شیخ

این اے 241 کراچی ساؤتھ 3 سے خرم شیرزمان

این اے 185 ڈی جی خان 1 سے زرتاج گل

این اے 148 ملتان 1 سے بیرسٹر تیمور ملک

این اے 149 ملتان 2 سے ملک عامرڈوگر

این اے 49 اٹک 1 سے طاہرصادق

این اے 52 اٹک سے ایمان طاہر

این اے 55 راولپنڈی 4 سے راجہ بشارت

این اے 58 چکوال سے صحافی ایازامیر

این اے 71 سیالکوٹ 2 سے عثمان ڈارکی والدہ ریحانہ ڈار

این اے 95 فیصل آباد 1 سے علی افضل ساہی

این اے 104 فیصل آباد 10 سے صاحبزادہ حامد رضا

این اے 253 زیارت سے صدام ترین

این اے 254 جھل مگسی سے پیربخش جاموٹ

این اے 259 کیچ  گوادر سے سردار اکبر ترین

این اے 262 کوئٹہ 1 سے سیف اللہ کاکڑ

این اے 263 کوئٹہ 2 سے سالار خان کاکڑ

این اے 264 کوئٹہ 3 سئ زین العابدین خلجی

ملک بھر کے قومی اسمبلی حلقوں کے لیے اعلان کردہ امیدواروں کے ناموں کی فہرست مندرجہ ذیل ہے۔

National Assembly – List of PTI Candidates GE2024 by akkashir on Scribd

پنجاب کی صوبائی نشستوں کے امیدواروں کی فہرست

Punjab Provincial Assembly – List of PTI Candidates GE2024 by akkashir on Scribd

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp