پاکستان کی جانب سے فلسطینی بہن بھائیوں کی مدد کے لیےامدادی سامان کی چوتھی کھیپ پاک فضائیہ کی خصوصی پرواز کے ذریعے نور خان ائیر بیس سے روانہ کر دی گئی ہے۔
مزید پڑھیں
اس موقع پر نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی نے فلسطینی عوام کی بھرپور حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ غزہ کے مظلوم عوام کو انسانی امداد کی فوری فراہمی یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ فوری جنگ بندی کی جائے۔
ہفتہ کو ’ این ڈی ایم اے‘ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق غزہ کے لیے پاکستان سے 20 ٹن امدادی سامان کی چوتھی کھیپ روانہ کی گئی ہے جس میں غزہ میں زمینی ضروریات کے مطابق سرجیکل، طبی سامان، خشک کھانے کی اشیاء کے علاوہ حفظان صحت کی کٹس بھی شامل ہیں ۔
The 4th shipment of 20 tons of relief goods has been sent from #Pakistan to #Gaza.
The batch was dispatched from Noor Khan Air Base by a special flight of Pakistan Air Force
The shipment contains about 20 tons of essential items, including surgical/medical supplies, dry food… pic.twitter.com/01eJdv5oOF
— Pak Afghan Affairs (@Pak_AfgAffairs) January 13, 2024
خصوصی پرواز امدادی سامان لیکر اردن پہنچے گی جہاں اردن میں تعینات پاکستانی سفیر امدادی سامان وصول کریں گے ، امدادی سامان وصولی کے بعد تقسیم کے لیے غزہ روانہ کر دیا جائے گا۔
اس موقع پر نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی، پاکستان میں فلسطین کے سفیر احمد ربیع، این ڈی ایم اے، وزارت خارجہ اور مسلح افواج کے سینیئر افسران نے نورخان ایئر بیس پر امدادی سامان کی روانگی کی تقریب میں شرکت کی۔
وزیر خارجہ نے فلسطینی عوام کی بھرپور حمایت کا اظہار کیا اور غزہ میں شہریوں بالخصوص خواتین اور بچوں کے خلاف اسرائیل کی جانب سے غیر متناسب اور اندھا دھند طاقت کے استعمال کی مذمت کی۔
وزیر خارجہ نے جنوبی افریقہ کی جانب سے فلسطینی عوام کی نسل کشی کے کیس کی انٹرنیشنل کورٹ آف جسٹس میں مکمل حمایت کا اعادہ بھی کیا۔
Pakistan has dispatched 4th batch of 20 tonnes of relief goods for oppressed people of Gaza @JalilJilani @ForeignOfficePk #Gaza_Genocide #GazaUnderSiege #BreakingNews #RadioPakistan pic.twitter.com/jabXT9reL4
— Radio Pakistan (@RadioPakistan) January 13, 2024
وزیرخارجہ نے غزہ کے مظلوم عوام کو انسانی امداد کی فوری فراہمی کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ فوری جنگ بندی کا مطالبہ بھی کیا۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ غزہ کے لیے مزید انسانی امداد کا بھی انتظام کیا جا رہا ہے جو بہت جلد پاکستانی عوام کی جانب سے بھیجی جائے گی۔
اس موقع پر پاکستان میں فلسطین کے سفیر نے امدادی سامان کی فراہمی پر حکومت پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔
واضح رہے ابھی تک غزہ کی مصیبت زدہ عوام کے لیے این ڈی ایم اے نے220 ٹن امدادی سامان بھیجا گیا ہے۔ پاکستان مشکل کی اس گھڑی میں فلسطینی بھائی بہنوں کے ساتھ کھڑا ہے اور ان کی حمایت جاری رکھے گا۔