پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) نے بلوچستان اسمبلی کی 51 میں سے 35 نشستوں پر اپنے اُمیدواروں کو ٹکٹ جاری کر دیے ہیں۔
پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) بلوچستان کی جانب سے جاری فہرست کے مطابق پی بی 1 سے گل خان قریشی، پی بی 3 سے حیات میرزئی، پی بی 4 سے محمد طارق، پی بی 5 سے عبدالحسن ناصر کو ٹکٹ جاری کر دیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں
اسی طرح پی بی 6 اشرف ناصر، پی بی 7 سے نواب خان دمڑ، پی بی 8 سے ذبیدہ خاتون کو ٹکٹ جاری کیا گیا ہے جب کہ پی بی 11 سے امداد حسین، پی بی 12 سے پیر بخش، پی بی 13 سے عبدالرزاق پی ٹی آئی کے امیدوار ہوں گے۔
فہرست کے مطابق پی بی 14 سے قربان علی، پی بی 15 ڈاکٹر پرویز پی ٹی آئی کا ٹکٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں جب کہ پی بی 16 سے نصیب اللہ، پی بی 17 اوستہ محمد سے گودا خان، پی بی 30 سے سردار علی اکبر پی ٹی آئی کے امیدوار ہوں گے۔
اسی طرح پی بی 31 سے حسین احمد، ہی بی 32 سے علی احمد پی ٹی آئی کے امیدوار نامزد کیے گئے ہیں جب کہ پی بی 37 سے ذلیخا مندوخیل، پی بی 39 سے نور محمد، پی بی 40 سے داؤد شاہ پی ٹی آئی کے امیدوار نامزد ہو گئے ہیں۔
پی بی 41 سے ایڈووکیٹ عبدالغفار، پی بی 42 سے عمران حسین ہزارہ، پی بی 43 سے سردار دودا خان پی ٹی آئی کے امیدوار نامزد کیے گئے ہیں اسی طرح پی بی 44 سے ملک فیصل دہوار، پی بی 45 سے لیاقت لہڑی پی ٹی آئی کے امیدوار ہوں گے۔
فہرست کے مطابق پی بی 47 سے ذین العابدین، پی بی 48 سے شاہنواز ،پی بی 49 سے عںدالحئی آغا، پی بی 50 سے ذاکر خان ترین، پی بی 51 سے جلال سعادی اچکزئی پاکستان تحریک انصاف کے اُمیدوار ہوں گے۔