پہلا ٹی 20: سری لنکا نے زمبابوے کے خلاف سنسنی خیز میچ جیت لیا

اتوار 14 جنوری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کولمبو میں سری لنکا اور زمبابوے کے درمیان کھیلے گئے اعصاب شکن ٹی20 میچ میں سری لنکا نے زمبابوے کو شکست دے دی، میچ کا فیصلہ آخری گیند پر ہوا۔

میچ کا تفصیلی اسکور کارڈ

سری لنکا اور زمبابوے کی ٹیموں کے مابین 3 ٹی20 میچوں کی سیریز کا پہلا میچ آج کولمبو میں کھیلا گیا۔ میزبان سری لنکا نے ٹاس جیت کر زمبابوے کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی اور زمبابوے کی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 143 رنز بنائے، جس کے جواب میں سری لنکا نے ہدف میچ کی آخری گیند پر پورا کر لیا۔

زمبابوے کی بیٹنگ

زمبابوے کی جانب سے اوپنرز تناشے کمن حکموے نے 26 جبکہ کریگ ایرون نے 10 رنز بنائے، مڈل آرڈر بیٹرز سین ولیمز نے 14، اسکندر رضا نے 62، ریان برل نے 5 اور برائن بینٹ نے 10 رنز بنائے جبکہ لوک جونگوے 13 رنز بنا کر ناقابلِ شکست رہے۔

سری لنکا کی بولنگ

سری لنکا کے مہیش تھیکشانا اور وانینڈو ہسرنگا نے 2،2 جبکہ دشمنتھا چمیرا نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

سری لنکا کی بیٹنگ

سری لنکا کی جانب سے اینجیلو میتھوز نے سب سے زیادہ 46 رنز اسکور کیے، اوپنرز پاتھم نسانکا 2 جبکہ کسل مینڈس 17 رنز بنا سکے۔

دیگر کھلاڑیوں میں کسل پریرا 17، سدیرا سمارا وکرما 9، چارتھ اسلانکا 16، وانینڈو ہسرنگا صفر رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ داسن شاناکا 26 اور دشمنتا چمیرا 6 رنز بنا کر ناقابلِ شکست رہے۔

زمبابوے کی بولنگ

اسکندر رضا نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 3 وکٹیں حاصل کیں جبکہ بلیسنگ مزرربانی نے 2 اور رچرڈ نگاروا اور ویلنگٹن ماساکاڈزا نے ایک ایک کھلاڑی کو پویلین بھیجا۔

میں آف دی میچ

سری لنکن بیٹر اینیجلو میتھوز مین آف دی میچ قرار پائے، انہوں نے 38 گیندوں پر 46 رنز بنا کر سری لنکا کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔

آج کے میچ کے بعد سری لنکا کی ٹیم کو 3 ٹی20 میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل ہو گئی ہے، دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا میچ 18 جنوری کو کولمبو میں کھیلا جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp