دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں کراچی پہلے نمبر پر آگیا

پیر 15 جنوری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں شہر قائد کراچی آج پہلے نمبر پر آگیا ہے۔

ایئر کولٹی انڈیکس رپورٹ کے مطابق کراچی کی فضاؤں میں آلودہ ذرات کی مقدار میں اضافے کے سبب اس کا ایئر کوالٹی انڈیکس آج 278 ریکارڈ کیا گیا ہے۔

اس فہرست میں بنگلہ دیش کا دارالحکومت ڈھاکہ دوسرے نمبر پر ہے جس کا ایئر کوالٹی انڈیکس 198 پایا گیا۔ چین کا شہر ووہان 195 ایئر کوالٹی انڈیکس کے ساتھ تیسرے جبکہ دو بھارتی شہر دلی 190 اور کولکتہ 188 اے کیو آئی کے ساتھ بالترتیب چوتھے اور پانچویں نمبر پر ہیں۔

عالمی ادارہ صحت کے مطابق، فضائی آلودگی ہر سال 70 لاکھ افراد کی موت کی وجہ بنتی ہے۔ ایسی جگہیں جہاں فضائی آلودگی زیادہ ہو، دمہ جیسے مرض میں مبتلا افراد کو اپنا خاص خیال رکھنا رکھنا چاہیے اور باہر نکلتے وقت ماسک کا استعمال لازمی کرنا چاہیے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp