پی ایس ایکس میں کاروبار کا مثبت آغاز، ڈالر کے ریٹ میں کمی

پیر 15 جنوری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کے آغاز میں مثبت رجحان دیکھنے میں آیا جہاں دوران کاروبار 245 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔

اس وقت پی ایس ایکس 100 انڈیکس 64 ہزار 833 پوائنٹس پر ٹریڈ کر رہی ہے۔

دوسری جانب، انٹر بینک میں امریکی ڈالر کی قدر میں 6 پیسے کی کمی واقع ہوئی ہے۔ انٹربینک میں ڈالر 280.36 روپے سے کم ہوکر 280.30 روپے کا ہوگیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق، گزشتہ کاروباری ہفتے کے پہلے 3 دن اسٹاک مارکیٹ میں 595 پوائنٹس کی کمی ساتھ مندی دیکھی گئی البتہ 2 دن کے دوران کاروبار کا رجحان مثبت رہا۔ ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق ہفتے میں انڈیکس نے ایک موقع پر 65 ہزار کی حد عبور کی لیکن کاروباری ہفتے کے اختتام پر انڈیکس 64 ہزار 637 پر بند ہوا۔ گزشتہ ہفتے مجموعی سرمایہ 94 کھرب 53 ارب رہا۔

کرنسی مارکیٹ میں روپیہ دباؤ کا شکار رہا، انٹربینک میں ڈالر ایک روپیہ 4 پیسے سستا ہو کر 280 روپے 36 پیسے پر بند ہوا، اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 75 پیسے کم ہو کر 281 روپے 25 پیسے ہو گئی۔

یہ خبر اپڈیٹ کی جا رہی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp